منگل, ستمبر 1, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

عبدالقادر گیلانی کی آمد پر پی پی کے زیرِ اہتمام پروقار تقریب، چوہدری عامر تارڑ کی شمولیت

اگست 31, 2026
عبدالقادر گیلانی کی آمد پر پی پی  کے زیرِ اہتمام پروقار تقریب، چوہدری عامر تارڑ کی  شمولیت

بارسلونا (جانب منزل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کی بارسلونا آمد کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی اسپین و یورپ اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اسپین کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی عہدیداران و کارکنان، پاکستانی کمیونٹی کے نمائندگان اور مقامی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ہسپانوی سوشلسٹ پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر خوسے ماریا سالہ سمیت ضلع کونسل کی رکن روسیو ماتیوز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

سید عبدالقادر گیلانی کی بارسلونا آمد پر پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کے عہدیداران اور کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کے صدر چوہدری اشتیاق حسین، سینئر نائب صدر چوہدری عمران اختر چھوکر اور سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی یورپ حافظ عبدالرزاق صادق نے اپنے ساتھیوں سمیت تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا ۔ں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں، پاکستان اور اسپین کے درمیان سیاسی و سماجی روابط کے فروغ اور اوورسیز پاکستانیوں کے کردار سمیت مختلف امور پر اظہارِ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سید عبدالقادر گیلانی نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جو اپنی محنت، صلاحیتوں اور مثبت کردار کے ذریعے پاکستان کی معیشت اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی نہ صرف پاکستان کی معاشی ضروریات میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں بلکہ مختلف ممالک میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

سید عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور ان کے حقوق کو اہمیت دیتی رہی ہے۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل، ان کے ساتھ مؤثر رابطے اور انہیں قومی دھارے میں مزید فعال کردار دینے کے لیے سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ جمہوری عمل میں اوورسیز پاکستانیوں کی دلچسپی اور سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں ان کی شمولیت خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیرونِ ملک پاکستانی کمیونٹیز کے درمیان مضبوط روابط وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت میاں عبدالرؤف آرائیں نے حاصل کی، جبکہ نظامت کے فرائض حافظ عبدالرزاق صادق، سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی یورپ، نے انجام دیے۔اس موقع پر چوہدری عامر تارڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی اسپین میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا، جس کا پارٹی قیادت، عہدیداران اور کارکنان کی جانب سے بھرپور خیرمقدم کیا گیا۔

اس موقع پر چوہدری عامر تارڑ کو پاکستان پیپلز پارٹی کاتالونیا کا صدر نامزد کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ شرکاء نے اس فیصلے کو کاتالونیا میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے، سیاسی رابطوں کے فروغ اور کارکنوں کو متحرک کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

ShareTweetSend
Previous Post

عمران خان کی رہائی کیلئے بادالونا میں احتجاج

Next Post

بریگیڈیئر سکندر حیات چودھری کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

Related Posts

سعودی عرب :  18 لاکھ برس قدیم انسانی آبادی کے آثار دریافت
تازہ ترین

سعودی عرب : 18 لاکھ برس قدیم انسانی آبادی کے آثار دریافت

اگست 30, 2026
استنبول : اسحاق ڈار کی حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری
پاکستان

استنبول : اسحاق ڈار کی حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری

اگست 30, 2026
معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں عشائیہ
اوورسیز پاکستانیز

by Rana Irfan
اگست 30, 2026
0

نجران (جانب منزل نیوز) سعودی صوبے نجران کے علاقے شعب دحضہ سے 18 لاکھ سال قدیم انسانی آبادی کے آثار...

استنبول : اسحاق ڈار کی حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری

استنبول : اسحاق ڈار کی حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری

by Rana Irfan
اگست 30, 2026
0

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےترکیہ کے شہر استنبول پہنچنے کے...

معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں عشائیہ

معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں عشائیہ

by Rana Irfan
اگست 30, 2026
0

لاہور (جانب منزل نیوز) معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے پنجاب کے وزیر و وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی...

بریگیڈیئر سکندر حیات چودھری کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

بریگیڈیئر سکندر حیات چودھری کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

by Rana Irfan
اگست 30, 2026
0

لاہور (جانب منزل نیوز) کمانڈر اے این ایف پنجاب بریگیڈیئر سکندر حیات چودھری نے پنجاب کے وزیر اور وائس چیئرمین...

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.