بدھ, نومبر 25, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

شیخ محمد بن راشد کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، ’میرا‘ (Mira) 2027 سے حکومتی خدمات کے لیے دستیاب ہوگا، 50 فیصد سرکاری آپریشنز AI سے چلانے کا ہدف

نومبر 25, 2026
شیخ محمد بن راشد کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، ’میرا‘ (Mira) 2027 سے حکومتی خدمات کے لیے دستیاب ہوگا، 50 فیصد سرکاری آپریشنز AI سے چلانے کا ہدف

دبئی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات نے ڈیجیٹل گورننس اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس میں دنیا کی پہلی جامع حکومتی Agentic AI حکمتِ عملی کی منظوری دے دی گئی، جس کا مقصد سرکاری امور، خدمات اور انتظامی نظام کو جدید AI ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید تیز، مؤثر اور سہل بنانا ہے۔
کابینہ نے حکومتی خدمات کے لیے AI کنسیئرژ ایجنٹ ’میرا‘ (Mira) متعارف کرانے کی منظوری بھی دی، جو مارچ 2027 سے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ میرا کے ذریعے شہری اپنی زبان میں حکومتی خدمات سے متعلق رہنمائی حاصل کرسکیں گے، جس سے سرکاری معاملات میں وقت کی بچت اور خدمات تک رسائی مزید آسان ہوگی۔
حکومتی حکمتِ عملی کے تحت 50 فیصد سرکاری آپریشنز، خدمات اور طریقہ کار کو Agentic AI سے منسلک کرنے، 80 ہزار وفاقی ملازمین کو AI کی تربیت دینے اور 90 فیصد AI ماڈلز و سسٹمز کو محفوظ سرکاری انفراسٹرکچر پر استعمال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت سرکاری کارروائیوں اور حکمتِ عملیوں کی تیاری میں لگنے والا وقت 50 فیصد تک کم جبکہ سرکاری نتائج کے معیار اور درستگی میں 90 فیصد تک بہتری لانے کی کوشش کی جائے گی۔
اس مقصد کے لیے FedAI کے نام سے قومی AI پلیٹ فارم بھی متعارف کرایا جائے گا، جو وفاقی اداروں کو محفوظ اور خودمختار ڈیجیٹل ماحول فراہم کرے گا، جہاں AI سلوشنز تیار کرنے، چلانے اور ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے کی سہولت ہوگی، اس نظام سے اخراجات میں کمی اور منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے میں مدد ملے گی۔
UAE کی یہ پیش رفت مستقبل کی اسمارٹ گورننس، ڈیجیٹل خدمات اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہری سہولتوں میں اضافے کی جانب ایک نمایاں قدم قرار دی جارہی ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

کرکٹ کا انوکھا واقعہ، ڈیندرا ڈوٹن بغیر گیند کھیلے آؤٹ

Next Post

سمندر کی لہروں میں قدرت کا حیرت انگیز لائٹ شو

Related Posts

دبئی کی شادی میں ہنی سنگھ اور عاطف اسلم کی دھوم، ابرار الحق کے گانوں پر دونوں نے جم کر رقص کیا
تازہ ترین

دبئی کی شادی میں ہنی سنگھ اور عاطف اسلم کی دھوم، ابرار الحق کے گانوں پر دونوں نے جم کر رقص کیا

نومبر 25, 2026
سمندر کی لہروں میں قدرت کا حیرت انگیز لائٹ شو
تازہ ترین

سمندر کی لہروں میں قدرت کا حیرت انگیز لائٹ شو

نومبر 25, 2026
کرکٹ کا انوکھا واقعہ، ڈیندرا ڈوٹن بغیر گیند کھیلے آؤٹ
تازہ ترین

کرکٹ کا انوکھا واقعہ، ڈیندرا ڈوٹن بغیر گیند کھیلے آؤٹ

نومبر 25, 2026
آئی پی ایل 2027: پہلی بار باپ بیٹا ایک ساتھ نیلامی میں شامل
تازہ ترین

آئی پی ایل 2027: پہلی بار باپ بیٹا ایک ساتھ نیلامی میں شامل

نومبر 25, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved