آسٹریلیا (جانب منزل نیوز) ویمن بگ بیش لیگ میں ڈیندرا ڈوٹن ٹائمڈ آؤٹ ہونے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں، برسبین ہیٹ کے خلاف میلبورن رینیگیڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈوٹن مقررہ وقت میں بیٹنگ کے لیے تیار نہ ہو سکیں۔
75 سیکنڈ کی مقررہ مدت ختم ہونے پر امپائرز نے ٹائم آؤٹ قرار دے دیا، جس کے بعد برسبین ہیٹ کی اسپنر سارہ گلین نے بغیر کسی روایتی گیند کا سامنا کیے وکٹوں کو نشانہ بنایا اور ڈوٹن گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوگئیں۔
بگ بیش میں 2021-22 سیزن سے نافذ اس قانون کے تحت نئے بیٹر کو گزشتہ وکٹ گرنے کے 75 سیکنڈ کے اندر کھیل کے لیے تیار ہونا ضروری ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈوٹن کے آؤٹ ہونے کے باوجود میلبورن رینیگیڈز نے آخری گیند پر ہدف حاصل کرکے سنسنی خیز کامیابی اپنے نام کرلی۔





