ابوظہبی (جانب منزل نیوز) ابوظہبی نے سماجی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور مستقبل کی قیادت تیار کرنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا۔ فیملی کیئر اتھارٹی (FCA) کے 24 ملازمین نے سوشل ورک میں لیڈرشپ اور سپرویژن کا خصوصی پروفیشنل ڈپلومہ کامیابی سے مکمل کر لیا۔
یہ پروگرام متحدہ عرب امارات کی یونیورسٹی (UAEU) کے اشتراک سے ترتیب دیا گیا، جس میں شرکاء کو سماجی خدمات کی مؤثر نگرانی، ٹیم مینجمنٹ اور پیشہ ورانہ قیادت کے جدید طریقے سکھائے گئے۔
تربیتی پروگرام میں سوشل ورک کا تعارف، یو اے ای کی سماجی پالیسیاں، قانونی و انتظامی فریم ورک اور مینجمنٹ جیسے اہم موضوعات شامل تھے۔ شرکاء نے اپنے اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی منصوبے بھی پیش کیے۔
فیملی کیئر اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل سلامہ العمیمی کا کہنا ہے کہ ملازمین کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری سے افراد اور خاندانوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا معیار بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
ابوظہبی کا یہ اقدام سماجی شعبے میں باصلاحیت قیادت اور بہتر خاندانی و معاشرتی خدمات کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے۔





