ابوظہبی (جانب منزل نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے ابوظہبی میں اپنے منفرد فیشن اسٹائل سے خوب رنگ جمایا۔ اداکارہ نے معروف بھارتی ڈیزائنر دیویام مہتا کا تیار کردہ خصوصی لباس پہنا، جس میں روایتی بھارتی منڈو کو جدید ڈیزائنر جیکٹ کے ساتھ ملا کر ایک دلکش انداز پیش کیا گیا۔
باریک دستکاری، خوبصورت کنٹھا سلائی اور منفرد ڈاٹ پرنٹس سے مزین لباس کے ساتھ سونم نے معروف عالمی برانڈز کے بیگ، سن گلاسز اور جیولری کا انتخاب بھی کیا، جس نے ان کے اسٹائل کو مزید جاذبِ نظر بنا دیا۔
سونم کپور ابوظہبی میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی آرٹ اور ڈیزائن ایونٹس Frieze Abu Dhabi 2026 اور NOMAD Abu Dhabi میں شرکت کے لیے موجود تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے اماراتی ثقافت، روایتی دستکاری اور جدید آرٹ سے متعلق نمائشوں کا بھی مشاہدہ کیا۔
بھارتی روایت اور جدید فیشن کا حسین امتزاج، سونم کپور نے ابوظہبی میں اپنے منفرد انداز سے فیشن کے شائقین کے دل جیت لیے۔





