بارسلونا(جانب منزل نیوز)پاکستان تحریک انصاف سپین نےبادالونا میں سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور علاج اور پی ٹی آئی کے سیاسی ورکروں کی رہائی اور ان کے علاج کے لیے احتجاج کیا ۔جس میں متعدد افراد نےشرکت کی ۔

احتجاج میں یورپ کے بہت سےملکوں سے پی ٹی آئی کےدوستوں نے بھی خیالات کا اظہار کیاان کی نمائندگی سلطان محمود رانجھانے کی ۔سٹیج کے انتظامات سید فریادحسین شاہ نے سنبھالے۔

مقررین میں عمران خان جدون فرانس ،مہر عبدالملک بلجیم ،رانا سجاد بلجیم، آصف برلاس بلجیم ،سردارامتیاز، ڈاکٹرساجدسکندرجرمنی ،سکندر جرمنی ،چوہدری مدثر جھنڈالہ ،چوہدری تبریز رانجھا،ارشدبوگا ،انفارمیشن سیکرٹری شیخ فاروق اور دیگر دوستوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا جس طرح کا ظلم پاکستان تحریک انصاف کی جماعت پر کیا جارہا ہے اسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف انصاف اور حق کےلئیے پوری دنیا میں آواز بلند کرتی رہے گی۔علاج ، فیملی اور اپنے وکیلوں سے ملاقات کا حق ہر قیدی کا بنیادی حق ہے ۔جو عمران خان کو بھی ملناچاہیے۔عوام عمران خان سے پیار کرتی ہے۔اور جب تک عمران خان کو انصاف نہیں ملتا پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔اور آج کے اس احتجاج کو یورپ کا سب سے بڑا احتجاج قرار دیا۔پاکستان ذندہ باد عمران خان ذندہ باد کے نارے لگائے۔چوہدری سلطان محمود رانجھا نے اور پوری ٹیم نے پروگرام میں انے والے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کی۔









