ہفتہ, اکتوبر 24, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کرکٹ کے میدان سے زندگی بچانے کا پیغام، قومی ٹیم گلابی رنگ میں رنگ جائے گی

اکتوبر 24, 2026
کرکٹ کے میدان سے زندگی بچانے کا پیغام، قومی ٹیم گلابی رنگ میں رنگ جائے گی

لاہور (جانب منزل نیوز) کرکٹ صرف کھیل نہیں، زندگی بچانے کا پیغام بھی بن سکتی ہے۔ خواتین میں چھاتی کے سرطان (بریسٹ کینسر) سے آگاہی اور متاثرہ خواتین کی مدد کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قومی ٹیم 25 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں خصوصی گلابی کٹ زیب تن کرے گی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا یہ مقابلہ چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے نام ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کو بروقت تشخیص، علاج اور بیماری سے متعلق آگاہی کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔

پی سی بی نے اس مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے قومی کرکٹرز کی دستخط شدہ خصوصی فین شرٹس کی نیلامی کا بھی اعلان کیا ہے۔ ان شرٹس میں قومی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کے دستخط شدہ ملبوسات شامل ہوں گے۔

نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم چھاتی کے سرطان سے متاثرہ ان خواتین کے علاج پر خرچ کی جائے گی جو مالی مشکلات کے باعث علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتیں۔

پی سی بی کے مطابق اس اقدام کے ذریعے کرکٹ شائقین کو نہ صرف اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی یادگار شرٹس حاصل کرنے کا موقع ملے گا بلکہ وہ ایک نیک مقصد میں حصہ لیتے ہوئے مستحق خواتین کی زندگی بچانے کی کوششوں میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔

گلابی کٹ میں میدان میں اترنے والی قومی ٹیم کا یہ اقدام اس پیغام کی علامت ہے کہ بروقت آگاہی، تشخیص اور علاج سے قیمتی جانیں بچانے کی کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔

Previous Post

عرفی جاوید شہریار منور کی خوش اخلاقی کی معترف، دبئی میں ملاقات کا احوال سنا دیا

Next Post

فرانس میں احتجاج اور ہنگامے، پی ایس جی اور لیون کا فٹبال میچ ملتوی

Related Posts

فرانس میں احتجاج اور ہنگامے، پی ایس جی اور لیون کا فٹبال میچ ملتوی
تازہ ترین

اداکارہ ایمن سلیم کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
تازہ ترین

اداکارہ ایمن سلیم کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

اکتوبر 24, 2026
ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن کو پروٹوکول دینا پولیس کو مہنگا پڑ گیا
تازہ ترین

ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن کو پروٹوکول دینا پولیس کو مہنگا پڑ گیا

اکتوبر 24, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved