ماسکو (جانب منزل نیوز) روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روس کے علاقے کامچاٹکا کا دورہ کیا اور وہاں کے گورنر ولادیمیر سولودوف سے ملاقات کی۔ گورنر کامچاٹکا نے سفیر پاکستان کو خطے کی اقتصادی اور سماجی ترقی کی ترجیحات کے ساتھ ساتھ قدرتی اور سائنسی صلاحیتوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں سفیر پاکستان فیصل ترمذی نے دورے سے متعلق اپنے تاثرات بیان کیے اور مہمان نوازی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ سفیر پاکستان نے Vitus Bering Kamchatka State University کا بھی دورہ کیا۔یونیورسٹی نے اپنے پروگراموں سے متعلق فیصل نیاز ترمذی کو آگاہ کیا۔ فریقین نے تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

فیصل نیاز ترمذی نے 28 ستمبر سے 2 اکتوبر 2026 تک پیٹرو پاولوسک کامچاٹکا میں ہونے والی کانفرنس "کمپیوٹیشنل ٹیکنالوجیز اینڈ اپلائیڈ میتھمیٹکس” میں پاکستانی سائنسدانوں اور پروفیسرز کی شرکت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ ریکٹر سرگئی لیوکوف نے سفیر کو یونیورسٹی کی لیبارٹریز اور ماہی گیری کی تربیت کی سہولیات دکھائیں۔








