بدھ, اکتوبر 14, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home اوورسیز پاکستانیز

پاکستان ہائی کمیشن سنگاپور میں فلم ’’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘‘ کی سکریننگ

ستمبر 2, 2026
پاکستان ہائی کمیشن سنگاپور میں فلم ’’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘‘ کی سکریننگ

سنگاپور(جانب منزل نیوز) پاکستان ہائی کمیشن نے سفارت کاروں، سرکاری حکام، کاروباری برادری کے اراکین، میڈیا نمائندگان اور پاکستانی تارکین وطن کے لیے شہرہ آفاق پاکستانی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کی ایک خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا۔ یہ اسکریننگ پاکستان اور سنگاپور کے درمیان سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے کی تقریبات کا حصہ تھی۔

بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پاکستان کے معروف اداکاروں فواد خان، ماہرہ خان اور حمزہ علی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ یہ فلم جدید پاکستانی سنیما کی ایک سنگ میل تخلیق ہے جسے بین الاقوامی سطح پر پزیرائی حاصل ہوئی۔ پنجاب کے بھرپور ثقافتی پس منظر میں تیار کی گئی یہ فلم غیرت، شجاعت، وفاداری، انصاف اور رقابت جیسے عالمگیر موضوعات کا احاطہ کرتی ہے، جبکہ پاکستان کے ثقافتی ورثے، داستان گوئی کی روایت، موسیقی، لباس اور فلمی صلاحیتوں کو بہترین انداز میں پیش کرتی ہے۔

مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے، پاکستانی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے ثقافتی سفارت کاری اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے کے لیے سنیما کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ فلمیں بین الاقوامی سطح پر مختلف ممالک کو اپنا ورثہ، روایات اور جدید شناخت پیش کرنے کا ایک موثر اور دلچسپ ذریعہ فراہم کرتی ہیں۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” جدید سنیما کے انداز میں ایک خالصتاً پاکستانی کہانی پیش کرتی ہے اور اس نے پاکستان سے باہر بھی بین الاقوامی شائقین کی توجہ حاصل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہائی کمیشن سنگاپور کے شہریوں کو پاکستان کی ثقافت اور معاشرے سے روشناس کرانے کی کوششیں کر رہا ہے اور فلموں کے ذریعے داستان گوئی اس کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ گزشتہ سال بھی پاکستان ہائی کمیشن نے سنگاپور میں پاکستانی فلم ‘نایاب’ کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا تھا۔

شائقین نے فلم کی شاندار اداکاری، بصری پیشکش اور موسیقی کو بے حد سراہا۔ مہمانوں نے پاکستانی سنیما کے اس اہم شاہکار کو دیکھنے کے موقع پر مسرت کا اظہار کیا اور فلم کی پروڈکشن کوالٹی اور دلچسپ کہانی کی تعریف کی۔

ShareTweetSend
Previous Post

بھارت کا کوئی بھی یکطرفہ اقدام سندھ طاس معاہدہ کو تبدیل نہیں کرسکتا : پاکستا نی سفیر رضوان سعید شیخ

Next Post

سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کا روسی علاقے کامچاٹکا کا دورہ، گورنر سے ملاقات

Related Posts

رونالڈو پر چوری کا الزام ،،، سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ گئی
خاص خبریں

رونالڈو پر چوری کا الزام ،،، سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ گئی

اکتوبر 13, 2026
پرنس ولیم نے کرکٹ کھیلنے کیلئے لندن کی ٹریفک رکوا دی
دنیا

پرنس ولیم نے کرکٹ کھیلنے کیلئے لندن کی ٹریفک رکوا دی

اکتوبر 13, 2026
رحمان بابا ٹرین حادثے کے بعد ٹریک بحال
پاکستان

رحمان بابا ٹرین حادثے کے بعد ٹریک بحال

اکتوبر 13, 2026
محسن نقوی کا یورپین کمشنر میگنس برنر کے اعزاز میں عشائیہ
پاکستان

محسن نقوی کا یورپین کمشنر میگنس برنر کے اعزاز میں عشائیہ

اکتوبر 13, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved