اسلام آباد (جانب منزل نیوز) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ریفرنڈم کے معاملے پر وزراء کے ایک مخصوص گروپ کے طرزِ عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آئینی حدود اور پارلیمانی خودمختاری کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
رضا ربانی کا کہنا ہے کہ صوبائی حدود میں تبدیلی کے لیے آئین میں واضح طریقہ کار موجود ہے، ریفرنڈم اس آئینی عمل کا متبادل نہیں بن سکتا۔ نتائج حق میں آنے پر عدالتی توثیق حاصل کرنے کی تجویز بھی صوبائی اسمبلی کے آئینی اختیارات محدود کرنے کے مترادف ہے۔
رضا ربانی نے کہا کہ کوئی عدالت آئین میں ایسی تشریح شامل نہیں کرسکتی جو اس میں موجود نہ ہو، اور نہ ہی آئین کو ازسرنو تحریر کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔
رضا ربانی کے مطابق آئینی طریقہ کار سے انحراف نہ صرف صوبائی اسمبلی کے اختیارات بلکہ پارلیمان کی خودمختاری کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا موجودہ نظام اس نوعیت کے آئینی انحراف کا متحمل ہوسکتا ہے





