اتوار, نومبر 22, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان اور عمان کے درمیان توانائی شراکت داری کا نیا باب، پی ایس او کو 200 ملین ڈالر کریڈٹ سہولت

نومبر 22, 2026
پاکستان اور عمان کے درمیان توانائی شراکت داری کا نیا باب، پی ایس او کو 200 ملین ڈالر کریڈٹ سہولت

مسقط (جانب منزل نیوز) پاکستان اور عمان کے درمیان توانائی تعاون کو نئی تقویت مل گئی، پی ایس او اور عمان کی کمپنی او کیو ٹریڈنگ کے مابین پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت عمانی کمپنی پاکستان کو 200 ملین ڈالر کی کریڈٹ سہولت بھی فراہم کرے گی۔مسقط میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور عمان کے وزیر توانائی و معدنیات انجینئر سالم العوفی کی ملاقات میں معاہدے پر پیش رفت ہوئی، دونوں وزراء نے تیل، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔معاہدے کے تحت پی ایس او کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا باقاعدہ تجارتی فریم ورک قائم ہوگا، جبکہ پاکستان اور عمان کے درمیان آئل اینڈ گیس کے شعبے میں مشترکہ ورکنگ گروپ کے ذریعے تعاون کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔عمانی کمپنی او کیو ٹریڈنگ 2026 میں پی ایس او کو 10 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد پیٹرول فراہم کر چکی ہے، جبکہ رواں سال کے اختتام تک پاکستان کو ایل پی جی کی فراہمی ایک لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔معاہدہ پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے، پیٹرولیم درآمدات کے ذرائع متنوع بنانے، تجارتی تعلقات مضبوط کرنے اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

ریفرنڈم کے نام پر آئینی اختیارات محدود کرنے کی کوشش، رضا ربانی وزراء کے طرزِ عمل پر برس پڑے

Next Post

بلاول ہی سیاسی وارث، سندھ کی تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہ

Related Posts

پاکستان شاہینز نے بھارت اے کے خلاف فتح کا جھنڈا گاڑ دیا، حسن نواز اور علی رضا نے تین، تین وکٹیں لے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا
تازہ ترین

پاکستان شاہینز نے بھارت اے کے خلاف فتح کا جھنڈا گاڑ دیا، حسن نواز اور علی رضا نے تین، تین وکٹیں لے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا

نومبر 22, 2026
عجمان میں عربی گھوڑوں کی شاندار نیلامی، مہنگا ترین گھوڑا 20 لاکھ درہم میں نیلام
تازہ ترین

عجمان میں عربی گھوڑوں کی شاندار نیلامی، مہنگا ترین گھوڑا 20 لاکھ درہم میں نیلام

نومبر 22, 2026
کارتک آریان کی سالگرہ پر سریلیلا کا محبت بھرا پیغام، اداکار کو قرار دیا، خوشیوں کی ڈوپامائن ڈوز
تازہ ترین

کارتک آریان کی سالگرہ پر سریلیلا کا محبت بھرا پیغام، اداکار کو قرار دیا، خوشیوں کی ڈوپامائن ڈوز

نومبر 22, 2026
اماراتی پرچموں سے سج گیا کلبا کا سمندر، 55ویں قومی دن پر کشتیوں کی رنگا رنگ پریڈ
تازہ ترین

اماراتی پرچموں سے سج گیا کلبا کا سمندر، 55ویں قومی دن پر کشتیوں کی رنگا رنگ پریڈ

نومبر 22, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved