لاہور (جانب منزل نیوز) مریم اورنگزیب نے نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر کہا کہ اس حوالے سے بحث پارلیمنٹ میں ہوگی اور مسلم لیگ ن کی قیادت عوامی رائے کے مطابق فیصلہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت ملک کی بہتری اور عوامی مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتی ہے۔
سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ سیاسی آلودگی کافی حد تک ختم ہو چکی ہے اور اب خیبر پختونخوا سے ڈنڈے اور جتھے نکلنے کی خبریں سننے کو نہیں ملتیں۔





