ہفتہ, نومبر 21, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دبئی سے دنیا تک دوستی اور تعاون کے نئے پل، ورلڈ گورنمنٹس سمٹ عالمی توجہ کا مرکز

نومبر 21, 2026
دبئی سے دنیا تک دوستی اور تعاون کے نئے پل، ورلڈ گورنمنٹس سمٹ عالمی توجہ کا مرکز

دبئی (جانب منزل نیوز) ورلڈ گورنمنٹس سمٹ نے عالمی سطح پر اپنی اہمیت مزید مستحکم کرلی، جہاں مختلف ممالک کے رہنماؤں، پالیسی سازوں اور معاشی ماہرین کے درمیان تعاون، شراکت داری اور ترقی کے نئے راستے تلاش کیے جا رہے ہیں۔یو اے ای کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ڈومینیکن ریپبلک میں لاطینی امریکا اور کیریبین کے ساتھ علاقائی ڈائیلاگ کے اختتام پر سمٹ کے بڑھتے عالمی کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ حکومتوں کو قریب لانے، باہمی روابط مضبوط بنانے اور انسانیت کے فائدے کے لیے علم کے تبادلے کا مؤثر پلیٹ فارم بن چکی ہے۔دو روزہ اجلاس میں 30 سے زائد ممالک، 70 سے زیادہ مقررین اور 120 سے زائد نجی اداروں نے شرکت کی، جہاں تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، قابلِ تجدید توانائی، انفراسٹرکچر، فوڈ سیکیورٹی اور واٹر سیکیورٹی سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر یو اے ای، لاطینی امریکا اور کیریبین کے درمیان مشترکہ منصوبوں اور طویل المدتی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

ابوظہبی میں یاٹس کے لیے انٹری کا جدید نظام متعارف، کلیئرنس اب مقررہ برتھ پر ہوگی

Next Post

شارجہ سول ڈیفنس نے جدید فائر فائٹنگ اور ریسکیو آلات متعارف کرا دیے، ہنگامی کارروائیوں میں تیزی اور اہلکاروں کی حفاظت بہتر بنانے پر توجہ

Related Posts

چنئی میں ستاروں کا میلہ، کاویہ مارن اور انیرودھ کی شادی کی تقریب میں نامور شخصیات کی کہکشاں
تازہ ترین

پی ایس ایل 12 کے لیے نیا ٹیلنٹ مشن، دی پنڈیز نے نوجوان کرکٹرز کے لیے ٹرائلز کا اعلان کردیا
پاکستان

پی ایس ایل 12 کے لیے نیا ٹیلنٹ مشن، دی پنڈیز نے نوجوان کرکٹرز کے لیے ٹرائلز کا اعلان کردیا

نومبر 21, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved