اسلام آباد (جانب منزل نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نئے صوبوں کی تشکیل کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر عوامی رائے لی جانی چاہیے اور عوام کی خواہشات کو مقدم رکھا جانا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اگر عوام نئے صوبوں کے قیام کے حق میں رائے دیتے ہیں تو صوبے بننے چاہئیں، جبکہ عوام مخالفت کریں تو اس فیصلے پر عمل نہیں ہونا چاہیے۔
عطا تارڑ نے ریفرنڈم کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ قومی اہمیت کے معاملات پر عوامی رائے لینے میں کوئی حرج نہیں، فیصلے عوام کی مرضی کے مطابق ہونے چاہئیں۔
وفاقی وزیر کے مطابق نئے صوبوں کے معاملے پر عوامی رائے سامنے آنے کے بعد ہی آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا سکتا ہے۔





