جمعرات, نومبر 19, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد آل ثانی کی محسن نقوی سے اہم ملاقات، پولیس آفیسرز ایکسچینج پروگرام میں توسیع، سائبر کرائم کے خلاف مشترکہ اقدامات اور انسدادِ منشیات آپریشنز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نومبر 19, 2026
قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد آل ثانی کی محسن نقوی سے اہم ملاقات، پولیس آفیسرز ایکسچینج پروگرام میں توسیع، سائبر کرائم کے خلاف مشترکہ اقدامات اور انسدادِ منشیات آپریشنز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (جانب منزل نیوز ) اسلام آباد میں پاکستان اور قطر کے درمیان سکیورٹی تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ قطر کے وزیر داخلہ و داخلی سلامتی فورس لخویہ کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور داخلی سلامتی کے شعبے میں تعاون کو نئی جہت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

مذاکرات میں پولیس آفیسرز ایکسچینج پروگرام کا دائرہ وسیع کرنے، قطر کی نیشنل سائبر سکیورٹی ایجنسی (NCSA) اور پاکستان کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے درمیان تعاون بڑھانے اور دونوں وزارتوں کے مابین رابطہ کاری مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
قطر پاکستان کی نیشنل پولیس اکیڈمی میں جدید فائرنگ رینج کی تعمیر میں بھی تعاون کرے گا۔ محسن نقوی نے اس اقدام پر قطری ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاکستان اور قطر کے مشترکہ تعاون سے گزشتہ چار سال کے دوران منشیات کے 300 کیسز پکڑے گئے، جبکہ دونوں ممالک کی متعلقہ ایجنسیوں کے درمیان مشترکہ آپریشنز اور معلومات کا تبادلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال نہیں ہونے دینا چاہتا۔
قطر کے وزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون مثالی ہے، جسے مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان اور قطر کے تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

کراچی میں آن لائن جوئے کے عالمی مافیا کا بڑا بھانڈا پھوٹ گیا، 240 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کا تہلکہ خیز انکشاف

Next Post

پاک امریکا کے تعلقات میں معاشی تعاون کے نئے امکانات، حمزہ شہباز شریف سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات

Related Posts

دنیا کا مذہبی نقشہ بدلنے لگا، مسلمانوں کی آبادی میں تیز رفتار اضافہ، اسلام عالمی سطح پر سب سے بڑا مذہب بننے کے قریب
تازہ ترین

دنیا کا مذہبی نقشہ بدلنے لگا، مسلمانوں کی آبادی میں تیز رفتار اضافہ، اسلام عالمی سطح پر سب سے بڑا مذہب بننے کے قریب

نومبر 19, 2026
پاک ترک دوستی کا نیا روشن باب، سمندر کی تہہ میں تیل و گیس کے خزانوں کی تلاش کے لیے ترکیہ کا بڑا قدم، ترک وزیر توانائی کراچی پہنچ گئے
پاکستان

پاک ترک دوستی کا نیا روشن باب، سمندر کی تہہ میں تیل و گیس کے خزانوں کی تلاش کے لیے ترکیہ کا بڑا قدم، ترک وزیر توانائی کراچی پہنچ گئے

نومبر 19, 2026
کرکٹ کے لیجنڈ انضمام الحق کی قلندرز اکیڈمی آمد، کرکٹرز کو کامیابی کے راز بتا دیے۔ لاہور قلندرز کا عالمی سطح پر ٹیلنٹ نکھارنے کا مشن جاری
پاکستان

کرکٹ کے لیجنڈ انضمام الحق کی قلندرز اکیڈمی آمد، کرکٹرز کو کامیابی کے راز بتا دیے۔ لاہور قلندرز کا عالمی سطح پر ٹیلنٹ نکھارنے کا مشن جاری

نومبر 19, 2026
سیاسی افق پر مشاورت کا نیا پیغام، صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم بیٹھک، تمام معاملات مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق
پاکستان

سیاسی افق پر مشاورت کا نیا پیغام، صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم بیٹھک، تمام معاملات مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق

نومبر 19, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved