دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دبئی انٹرنیٹ سٹی میں عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون کے نئے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمپنی کے جدید منصوبوں، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل جدت کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران شیخ حمدان کو بریفنگ دی گئی کہ ایمیزون مصنوعی ذہانت کے ذریعے آن لائن شاپنگ کے تجربے کو مزید آسان، تیز اور جدید بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے۔
شیخ حمدان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں ایمیزون کی مسلسل سرمایہ کاری عالمی کمپنیوں کے ساتھ مضبوط شراکت داری اور ملکی معیشت کے تنوع کی عکاس ہے۔ ایسی سرمایہ کاری ڈیجیٹل تبدیلی اور مستقبل کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات میں ایمیزون کے 3 ہزار سے زائد ملازمین کی خدمات کو بھی سراہا، جو علاقائی اور عالمی مارکیٹوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی سلوشنز تیار کر رہے ہیں۔





