اسلام آباد (جانب منزل نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پوری پارٹی ایک دوسرے کے ساتھ الجھی ہوئی ہے، ایسے میں یہ رہنما بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کیا کردار ادا کریں گے۔
خواجہ آصف نے لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں تاکہ ان کی دکانداری چلتی رہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایسے حمایتی اور پارٹی رہنما بانی پی ٹی آئی کے لیے قید سے بھی بڑی سزا ہیں۔
طبی بنیادوں پر ریلیف کی اپیل پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جو شخص جیل میں اپنے سیاسی مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑاتا تھا، آج خود مکافاتِ عمل کا شکار ہے۔ دوسروں کی تکلیف پر قہقہے لگانے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے ان کی ہدایت پر اعلیٰ عدلیہ سے طبی بنیادوں پر ریلیف کی اپیل کی تھی۔





