لاہور (جانب منزل نیوز) پاکستان کرکٹ کے ابھرتے ہوئے اسٹار صائم ایوب نے ذہنی دباؤ کے باعث عارضی طور پر کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کرلیا۔ نوجوان بیٹر نے فی الحال کھیل کے میدان سے دور رہ کر آرام اور اپنی ذاتی مصروفیات پر توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
صائم ایوب نے پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اس وقت ذہنی طور پر کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار نہیں اور انہیں کچھ وقت آرام کی ضرورت ہے، جس کے باعث وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی حصہ نہیں لے رہے۔
دوسری جانب صائم ایوب کی آئندہ ماہ شادی کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرکٹر ان دنوں اپنی فٹنس اور ذاتی زندگی سے متعلق مصروفیات پر توجہ دے رہے ہیں۔





