لاہور (جانب منزل نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مومنہ اقبال کی شوہر کے ہمراہ نئی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، مداحوں کی جانب سے جوڑی کے دلکش انداز کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ چند یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کیں، جنہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
مومنہ اقبال نے تصاویر کے ساتھ انتہائی مختصر مگر معنی خیز کیپشن ’’بس کافی ہے‘‘ لکھا، جس نے پوسٹ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا۔
تصاویر پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اس جوڑی کے انداز اور خوبصورت لمحات کو بھی سراہا جا رہا ہے۔





