اتوار, نومبر 15, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

رونالڈو کی ننھی شہزادی کی نویں سالگرہ، گلابی رنگوں سے سجے گھر میں خوشیوں کا جشن

نومبر 13, 2026
رونالڈو کی ننھی شہزادی کی نویں سالگرہ، گلابی رنگوں سے سجے گھر میں خوشیوں کا جشن

پرتگال (جانب منزل نیوز) فٹبال کی دنیا کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے گھر خوشیوں کے رنگ بکھر گئے، اسٹار فٹبالر اور ان کی شریکِ حیات جارجینا روڈریگز نے اپنی بیٹی الانا مارٹینا کی نویں سالگرہ کو یادگار بنا دیا۔ خوبصورت سجاوٹ، محبت بھرے پیغامات اور خاندان کی خوشیوں سے سجی تقریب کی جھلکیوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
کرسٹیانو رونالڈو نے 12 نومبر کو اپنی بیٹی کی سالگرہ پر انسٹاگرام اسٹوری میں محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی شہزادی قرار دیا اور پرتگالی زبان میں سالگرہ کی مبارک باد دی۔ جارجینا روڈریگز نے بھی تقریب کی ویڈیو شیئر کی اور اپنی بیٹی کو اپنی ملکہ قرار دے کر پیار کا اظہار کیا۔
پرتگال کے شہر کاسکائس میں واقع خاندان کے گھر کو گلابی، سفید اور سلور غباروں سے سجایا گیا تھا۔ بڑے گلابی غباروں سے الانا کا نام، جبکہ دیوہیکل نمبر 9 نے تقریب کو مزید دلکش بنا دیا۔ پھولوں، گلابی موم بتیوں اور خوبصورت تحائف سے سجی میز نے سالگرہ کے جشن میں چار چاند لگا دیے۔
تقریب میں موسیقی کا انتخاب بھی خاص رہا، جارجینا نے معروف کینیڈین گلوکارہ سیلین ڈیون کا رومانوی گانا ’’آئی لو یو‘‘ ویڈیو کے پس منظر میں شامل کیا۔ الانا خود بھی سیلین ڈیون کی بڑی مداح ہیں اور رواں سال اپنی بہنوں کے ہمراہ پیرس میں ان کا لائیو کنسرٹ دیکھ چکی ہیں۔
رونالڈو کی والدہ ڈولورس ایویرو نے بھی اپنی پوتی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے محبت اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ الانا مارٹینا 12 نومبر 2017 کو پیدا ہوئیں۔ رونالڈو اکثر اپنے خاندانی لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں، تاہم اس بار ان کی ننھی شہزادی کی سالگرہ نے مداحوں کے چہروں پر بھی مسکراہٹ بکھیر دی۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

ابوظہبی میں فن کا نیا افق، دھات اور پتھر سے تخلیقی شاہکار تیار

Next Post

سعودی عرب میں عالمی سرمایہ کاری کا بڑا میلہ 2027 میں سجے گا

Related Posts

چیئرمین پاکستان بزنس کونسل دبئی شبیر مرچنٹ کا عالمی توانائی نمائش میں  کلہور آئل فیلڈ ایکوپمنٹس کے سٹال کا دورہ
تازہ ترین

چیئرمین پاکستان بزنس کونسل دبئی شبیر مرچنٹ کا عالمی توانائی نمائش میں کلہور آئل فیلڈ ایکوپمنٹس کے سٹال کا دورہ

نومبر 14, 2026
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
پاکستان

 امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ

نومبر 14, 2026
پاکستانیوں کیلیے آئی ایم ایف میں ملازمت کے مواقع
تازہ ترین

پاکستانیوں کیلیے آئی ایم ایف میں ملازمت کے مواقع

نومبر 14, 2026
صدر زرداری کی لاہور میں وزیر اعظم شہباز سے اہم ملاقات
تازہ ترین

صدر زرداری کی لاہور میں وزیر اعظم شہباز سے اہم ملاقات

نومبر 14, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved