بدھ, نومبر 11, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دبئی کے صنعتی و تجارتی منصوبے کی مقبولیت کا ثبوت، حصص کی قیمت پہلے روز 6.2 فیصد بڑھ گئی

نومبر 11, 2026
دبئی کے صنعتی و تجارتی منصوبے کی مقبولیت کا ثبوت، حصص کی قیمت پہلے روز 6.2 فیصد بڑھ گئی

دبئی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات کی مالیاتی منڈی میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کا شاندار مظاہرہ، دبئی انویسٹمنٹس پارک کی مالک کمپنی ڈی آئی پی ہولڈنگ نے اسٹاک مارکیٹ میں قدم رکھتے ہی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرلی۔ دبئی فنانشل مارکیٹ میں لسٹنگ کے پہلے روز کمپنی کے حصص کی قیمت میں 6.2 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کمپنی نے ابتدائی عوامی حصص اجرا کے ذریعے 1.94 ارب درہم، یعنی تقریباً 529 ملین ڈالر اکٹھے کیے۔
متحدہ عرب امارات کا 2026 کا پہلا آئی پی او ہے۔ کمپنی کے حصص کی ابتدائی قیمت 1.12 درہم مقرر کی گئی تھی، جو کاروبار کے آغاز پر بڑھ کر 1.19 درہم تک پہنچ گئی۔ اس پیش رفت کے بعد کمپنی کی مجموعی مالیت تقریباً 9.7 ارب درہم لگائی گئی۔
ڈی آئی پی ہولڈنگ کے آئی پی او میں دستیاب حصص کے مقابلے میں تقریباً چار گنا زیادہ سرمایہ کاری کی پیشکشیں موصول ہوئیں۔ سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور امریکی سرمایہ کاری کمپنی بلیک اسٹون کے ایک ذیلی ادارے نے بھی اس پیشکش میں حصہ لیا۔
چیئرمین خالد بن کلبان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے علاوہ سعودی عرب، عمان، برطانیہ اور ناروے کے سرمایہ کاروں نے بھی دلچسپی ظاہر کی۔ مقامی فیملی آفسز اور التایر گروپ سمیت اہم کاروباری ادارے بھی سرمایہ کاری کرنے والوں میں شامل رہے۔
ڈی آئی پی ہولڈنگ دبئی انویسٹمنٹس پارک ڈویلپمنٹ کمپنی کی مالک ہے، جو 23 ملین مربع میٹر پر محیط ایک وسیع صنعتی، تجارتی، لاجسٹکس اور رہائشی منصوبہ چلاتی ہے۔ یہ منصوبہ جبل علی پورٹ اور المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان واقع ہے۔
دبئی انویسٹمنٹس پارک میں تقریباً ایک ہزار کاروباری ادارے سرگرم ہیں، جبکہ 5,700 سے زائد ذیلی لیزز اور ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ رہائشی اس منصوبے سے وابستہ ہیں۔ جون 2026 تک گراؤنڈ لیز پر جگہوں کے استعمال کی شرح 99.9 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو منصوبے کی مضبوط کاروباری طلب کو ظاہر کرتی ہے۔
کمپنی نے 2026 کے لیے 700 ملین درہم، 2027 کے لیے 725 ملین درہم اور 2028 کے لیے 750 ملین درہم سالانہ ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے، جس کا انحصار متعلقہ منظوریوں پر ہوگا۔ لسٹنگ کے بعد پہلا 350 ملین درہم کا ڈیویڈنڈ اپریل 2027 میں ادا کیے جانے کی توقع ہے۔
آئی پی او کے بعد دبئی انویسٹمنٹس کمپنی ڈی آئی پی ہولڈنگ کے 80 فیصد حصص اپنے پاس برقرار رکھے گی، جبکہ 20 فیصد حصص فروخت کیے گئے ہیں۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

دیار غیر میں پاکستانیوں نے وطن کے لیے ڈالروں کی برسات کردی، صرف چار ماہ میں 14.8 ارب ڈالر پاکستان منتقل

Related Posts

دیار غیر میں پاکستانیوں نے وطن کے لیے ڈالروں کی برسات کردی، صرف چار ماہ میں 14.8 ارب ڈالر پاکستان منتقل
تازہ ترین

دیار غیر میں پاکستانیوں نے وطن کے لیے ڈالروں کی برسات کردی، صرف چار ماہ میں 14.8 ارب ڈالر پاکستان منتقل

نومبر 11, 2026
یو اےای کے خزانے میں ٹیکس آمدن کا نیا ریکارڈ، کارپوریٹ ٹیکس وصولیاں 34 فیصد بڑھ کر 46.5 ارب درہم ہوگئیں
تازہ ترین

یو اےای کے خزانے میں ٹیکس آمدن کا نیا ریکارڈ، کارپوریٹ ٹیکس وصولیاں 34 فیصد بڑھ کر 46.5 ارب درہم ہوگئیں

نومبر 11, 2026
عمان کا فضائی صنعت میں بڑا قدم، عالمی ایئرلائنز کو متوجہ کرنے کے لیے پہلا جدید طیارہ مینٹیننس حب قائم
تازہ ترین

عمان کا فضائی صنعت میں بڑا قدم، عالمی ایئرلائنز کو متوجہ کرنے کے لیے پہلا جدید طیارہ مینٹیننس حب قائم

نومبر 11, 2026
سعودی عرب میں نابالغوں کو سگریٹ بیچنا مہنگا پڑے گا، 5 ہزار ریال جرمانہ اور دکان سیل کرنے کا انتباہ
تازہ ترین

سعودی عرب میں نابالغوں کو سگریٹ بیچنا مہنگا پڑے گا، 5 ہزار ریال جرمانہ اور دکان سیل کرنے کا انتباہ

نومبر 11, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved