بدھ, نومبر 11, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دیار غیر میں پاکستانیوں نے وطن کے لیے ڈالروں کی برسات کردی، صرف چار ماہ میں 14.8 ارب ڈالر پاکستان منتقل

نومبر 11, 2026
دیار غیر میں پاکستانیوں نے وطن کے لیے ڈالروں کی برسات کردی، صرف چار ماہ میں 14.8 ارب ڈالر پاکستان منتقل

دبئی (جانب منزل نیوز) پردیس میں محنت کرنے والے پاکستانیوں نے ملکی معیشت کے لیے ایک مرتبہ پھر امید کی نئی کرن روشن کردی۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں 14 ارب 80 کروڑ ڈالر وطن بھیج کر پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اور معاشی استحکام کو مضبوط سہارا فراہم کیا۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ترسیلاتِ زر میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2026 کے دوران پاکستان کو 14.8 ارب ڈالر موصول ہوئے، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ رقم 13 ارب ڈالر تھی۔ صرف اکتوبر میں بیرونِ ملک پاکستانیوں نے 3.9 ارب ڈالر وطن منتقل کیے، جو سالانہ بنیاد پر 13.8 فیصد زیادہ ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے چار ماہ کے دوران 3.051 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.5 فیصد زیادہ ہیں۔ اکتوبر میں یو اے ای سے 815.9 ملین ڈالر پاکستان منتقل کیے گئے۔
سعودی عرب 3.668 ارب ڈالر کی ترسیلات کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔ دونوں ممالک سے مجموعی طور پر 6.72 ارب ڈالر پاکستان پہنچے، جو مجموعی ترسیلاتِ زر کا 45 فیصد سے زائد ہیں۔
برطانیہ سے پاکستان آنے والی ترسیلاتِ زر میں 19.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ رقم 2.226 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ یورپی یونین کے ممالک سے 1.866 ارب ڈالر، دیگر خلیجی ممالک سے 1.374 ارب ڈالر اور امریکا سے 1.259 ارب ڈالر پاکستان منتقل کیے گئے۔
اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال 2026-27 کے لیے 45 ارب ڈالر ترسیلاتِ زر کا ہدف مقرر کیا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کو 41 ارب ڈالر سے زائد رقوم موصول ہوئی تھیں۔ موجودہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں 14.8 ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد مقررہ ہدف تک پہنچنے کے لیے مزید 30.2 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔
بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی رقوم لاکھوں خاندانوں کی کفالت کے ساتھ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر، درآمدات کی ادائیگیوں اور بیرونی مالیاتی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ترسیلاتِ زر میں مسلسل اضافہ دنیا بھر میں پاکستانی افرادی قوت کی محنت اور ملکی معیشت سے ان کی وابستگی کا نمایاں ثبوت ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

یو اےای کے خزانے میں ٹیکس آمدن کا نیا ریکارڈ، کارپوریٹ ٹیکس وصولیاں 34 فیصد بڑھ کر 46.5 ارب درہم ہوگئیں

Next Post

دبئی کے صنعتی و تجارتی منصوبے کی مقبولیت کا ثبوت، حصص کی قیمت پہلے روز 6.2 فیصد بڑھ گئی

Related Posts

دبئی کے صنعتی و تجارتی منصوبے کی مقبولیت کا ثبوت، حصص کی قیمت پہلے روز 6.2 فیصد بڑھ گئی
تازہ ترین

عمان کا فضائی صنعت میں بڑا قدم، عالمی ایئرلائنز کو متوجہ کرنے کے لیے پہلا جدید طیارہ مینٹیننس حب قائم
تازہ ترین

عمان کا فضائی صنعت میں بڑا قدم، عالمی ایئرلائنز کو متوجہ کرنے کے لیے پہلا جدید طیارہ مینٹیننس حب قائم

نومبر 11, 2026
سعودی عرب میں نابالغوں کو سگریٹ بیچنا مہنگا پڑے گا، 5 ہزار ریال جرمانہ اور دکان سیل کرنے کا انتباہ
تازہ ترین

سعودی عرب میں نابالغوں کو سگریٹ بیچنا مہنگا پڑے گا، 5 ہزار ریال جرمانہ اور دکان سیل کرنے کا انتباہ

نومبر 11, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved