منگل, نومبر 10, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

یو اے ای میں اے آئی ٹیکنالوجی کا بڑا بریک تھرو، نیکسٹ جن اوپن اے آئی کی سلیکٹ پارٹنر بن گئی

نومبر 10, 2026
یو اے ای میں اے آئی ٹیکنالوجی کا بڑا بریک تھرو، نیکسٹ جن اوپن اے آئی کی سلیکٹ پارٹنر بن گئی

ابوظہبی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایکو سسٹم کو وسعت دینے کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے مقامی ٹیکنالوجی کمپنی نیکسٹ جن کو اوپن اے آئی کا سلیکٹ پارٹنر نامزد کردیا ہے۔
اس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت نیکسٹ جن یو اے ای کے سرکاری اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر میں اوپن اے آئی کے جدید جی پی ٹی ماڈلز اور چیٹ جی پی ٹی ورک کو انٹیگریٹ اور ڈیپلائے کرنے میں معاونت فراہم کرے گی۔
اس منصوبے کا بنیادی فوکس انٹرپرائز اے آئی انٹیگریشن، ورک فلو آٹومیشن، آپریشنل ایفیشنسی اور پروڈکٹیوٹی میں اضافے پر ہوگا، تاکہ ادارے اپنے موجودہ آئی ٹی انفراسٹرکچر میں جدید اے آئی سلوشنز شامل کرکے قابلِ پیمائش کاروباری نتائج حاصل کرسکیں۔
نیکسٹ جن کی ٹیکنیکل ٹیمیں اداروں کے ساتھ براہِ راست کام کرتے ہوئے کسٹم اے آئی سلوشنز ڈیولپ کریں گی، موجودہ سسٹمز کے ساتھ انٹیگریشن کریں گی اور اندرونی ٹیموں کی ٹیکنیکل کپیسٹی بلڈنگ میں بھی معاونت فراہم کریں گی۔
کمپنی کے مطابق اس کے پانچ دفاتر میں 135 سے زائد اے آئی اور ٹیکنالوجی اسپیشلسٹس کام کررہے ہیں، جبکہ 50 سے زائد انٹرپرائز کلائنٹس کے ساتھ شراکت داری اور 200 سے زائد اے آئی یوز کیسز کی ڈیلیوری کا تجربہ رکھتی ہے۔
نیکسٹ جن فنانشل سروسز، فن ٹیک، ڈیجیٹل پیمنٹس، رئیل اسٹیٹ، ہاسپیٹیلٹی، ایجوکیشن، ہیلتھ کیئر اور میڈیا سمیت مختلف انڈسٹریز میں اے آئی بیسڈ ٹرانسفارمیشن پر کام کررہی ہے۔
کمپنی ٹیکنالوجی نیوٹرل اپروچ برقرار رکھتے ہوئے کلائنٹس کی ضروریات کے مطابق مختلف اے آئی ماڈلز اور پلیٹ فارمز کا انتخاب بھی کرے گی۔ اس کے ساتھ سیکیورٹی، اسکیل ایبلٹی اور ڈیٹا سوورینٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اے آئی سلوشنز کی ڈیپلائمنٹ پر توجہ دی جائے گی۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

یو اے ای کی بڑی کامیابی، اے ڈی این او سی گیس کا منافع دگنا، آمدن 1.34 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

Next Post

لاہور قلندرز کا نوجوان ٹیلنٹ کے لیے بڑا قدم، سابق بنگلہ دیشی کپتان امین الاسلام اہم ذمہ داری پر فائز

Related Posts

موبائل فون جیب میں، ڈیجیٹل دنیا آنکھوں کے سامنے
تازہ ترین

موبائل فون جیب میں، ڈیجیٹل دنیا آنکھوں کے سامنے

نومبر 10, 2026
دبئی میں پاکستانی ٹائروں کی دھوم، عالمی خریداروں کی نظریں پاکستان پر جم گئیں
تازہ ترین

دبئی میں پاکستانی ٹائروں کی دھوم، عالمی خریداروں کی نظریں پاکستان پر جم گئیں

نومبر 10, 2026
دبئی سے دنیا بھر کی اڑانیں مزید آسان، ایمریٹس کی 31 اضافی ہفتہ وار پروازوں کا اعلان
تازہ ترین

دبئی سے دنیا بھر کی اڑانیں مزید آسان، ایمریٹس کی 31 اضافی ہفتہ وار پروازوں کا اعلان

نومبر 10, 2026
لاہور قلندرز کا نوجوان ٹیلنٹ کے لیے بڑا قدم، سابق بنگلہ دیشی کپتان امین الاسلام اہم ذمہ داری پر فائز
تازہ ترین

لاہور قلندرز کا نوجوان ٹیلنٹ کے لیے بڑا قدم، سابق بنگلہ دیشی کپتان امین الاسلام اہم ذمہ داری پر فائز

نومبر 10, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved