اتوار, نومبر 8, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایک چھت تلے 90 ممالک کی پولیس قیادت، دبئی عالمی سکیورٹی کا مرکز بننے کو تیار

نومبر 6, 2026
ایک چھت تلے 90 ممالک کی پولیس قیادت، دبئی عالمی سکیورٹی کا مرکز بننے کو تیار

دبئی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی ایک بار پھر عالمی سطح کے اہم اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جہاں دنیا بھر کے پولیس سربراہان، سکیورٹی ماہرین اور عالمی رہنما ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر محفوظ معاشروں کے مستقبل کی حکمت عملی مرتب کریں گے۔
ورلڈ پولیس سمٹ 2026 کا پانچواں ایڈیشن 16 سے 18 نومبر تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوگا۔ تین روزہ عالمی اجتماع میں 90 سے زائد ممالک کے 220 سے زیادہ عالمی رہنما، وزرائے داخلہ، پولیس سربراہان اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے، جبکہ 150 سے زائد نمائش کنندگان جدید سکیورٹی ٹیکنالوجی پیش کریں گے۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم کی سرپرستی میں منعقد ہونے والی اس سمٹ کا مرکزی موضوع عالمی پولیس اداروں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانا اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات کو فروغ دینا ہے۔
اجلاس میں اے آئی، روبوٹکس، جدید پولیسنگ، سائبر سکیورٹی، منظم جرائم، کرپشن اور سرحد پار جرائم کی روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ مختلف ممالک کے ماہرین اپنے تجربات اور جدید سکیورٹی حل بھی پیش کریں گے۔
اس سال سمٹ میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی تنظیموں کے لیے خصوصی پویلین قائم کیا جائے گا، جس میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم سمیت چھ عالمی اور علاقائی تنظیمیں شرکت کریں گی۔
ورلڈ پولیس سمٹ کے سیکریٹری جنرل کرنل ڈاکٹر راشد حمدان الغفری کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی پولیس اداروں کا باہمی تعاون ناگزیر ہے، سمٹ کا مقصد مذاکرات کو عملی شراکت داری اور مؤثر اقدامات میں تبدیل کرنا ہے۔
اجلاس کے آخری روز پولیسنگ اور سکیورٹی کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو 13 مختلف کیٹیگریز میں عالمی ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

اسکرین کے سامنے بیٹھنے کا دور ختم، اے آئی گیمنگ کنسول بچوں کو کھیلتے کھیلتے متحرک رکھے گا

Next Post

رفتار کا سلطان ابو ظہبی میں، الیکٹرک سپر کار نے 503 کلومیٹر فی گھنٹہ کی برق رفتار سے دنیا کو حیران کردیا

Related Posts

عالمی تجارت میں یو اے ای کا نیا ریکارڈ، 9 ماہ میں کاروبار 3 ہزار ارب درہم کے قریب پہنچ گیا
تازہ ترین

عالمی تجارت میں یو اے ای کا نیا ریکارڈ، 9 ماہ میں کاروبار 3 ہزار ارب درہم کے قریب پہنچ گیا

نومبر 8, 2026
دبئی اور ابوظہبی کا عالمی اعزاز، فیملی ٹورازم میں دنیا کے ٹاپ 5 شہروں میں جگہ بنا لی
تازہ ترین

دبئی اور ابوظہبی کا عالمی اعزاز، فیملی ٹورازم میں دنیا کے ٹاپ 5 شہروں میں جگہ بنا لی

نومبر 8, 2026
شارجہ کی 70 سالہ تاریخ کے نایاب خزانے منظرِ عام پر، قدیم اخبارات اور رسائل نے کتاب میلے میں دھوم مچا دی
تازہ ترین

شارجہ کی 70 سالہ تاریخ کے نایاب خزانے منظرِ عام پر، قدیم اخبارات اور رسائل نے کتاب میلے میں دھوم مچا دی

نومبر 8, 2026
دبئی میں پاکستانی پراپرٹی نمائش کی دھوم، 14ویں ایڈیشن کا شاندار آغاز
تازہ ترین

دبئی میں پاکستانی پراپرٹی نمائش کی دھوم، 14ویں ایڈیشن کا شاندار آغاز

نومبر 8, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved