جمعہ, نومبر 6, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جدید ٹیکنالوجی، مقامی صنعت اور عالمی منڈیاں، علی ڈار نے صنعتی ترقی کا روڈ میپ پیش کردیا

نومبر 6, 2026
جدید ٹیکنالوجی، مقامی صنعت اور عالمی منڈیاں، علی ڈار نے صنعتی ترقی کا روڈ میپ پیش کردیا

لاہور (جانب منزل نیوز) پنجاب میں صنعتی ترقی، جدید ٹیکنالوجی اور عالمی سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اے آئی و خصوصی اقدامات علی ڈار نے لاہور ایکسپو سینٹر میں 24ویں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر کا افتتاح کردیا۔ علی ڈار نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صنعتی ترقی کے نئے امکانات پر روشنی ڈالی۔
علی ڈار کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی، جدید ٹیکنالوجی اور مقامی مینوفیکچرنگ کا فروغ ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے ناگزیر ہے۔ مقامی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرکے عالمی منڈیوں میں مسابقت کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور بین الاقوامی صنعتی تعاون پنجاب کی معاشی ترقی کے لیے نئے دروازے کھولے گا، جبکہ برآمدات میں اضافہ اور مقامی پیداوار کا فروغ مضبوط معیشت کی بنیاد ہیں۔
مشیر وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق بین الاقوامی تجارتی نمائشیں مقامی صنعت کاروں کو عالمی ٹیکنالوجی، سرمایہ کاروں اور نئی تجارتی منڈیوں سے جوڑنے کا مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی جدت کے ذریعے پنجاب کی صنعتی صلاحیت اور برآمدی استعداد میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔
سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے علی ڈار نے کہا کہ مریم نواز شریف کے پنجاب میں کرپشن کے لیے کوئی جگہ نہیں، بے بنیاد الزام تراشی کرنے والے بھی جانتے ہیں کہ ان کے دعوے کھوکھلے ہیں۔
24ویں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر کا انعقاد مقامی صنعت، کاروباری اداروں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے درمیان روابط کے فروغ اور صنعتی ترقی کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

پاک برطانیہ کا سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بڑا فیصلہ

Next Post

نہ سگنلز پر طویل انتظار، نہ ٹریفک جام کی پریشانی، دبئی کا اسمارٹ ٹریفک انقلاب

Related Posts

پاک ترکیہ کا تاریخی توانائی اشتراک، سمندر کی تہہ میں ذخائر کی تلاش
پاکستان

پاک ترکیہ کا تاریخی توانائی اشتراک، سمندر کی تہہ میں ذخائر کی تلاش

نومبر 6, 2026
ابوظہبی کی سڑکوں پر شور مچانے والوں کی خیر نہیں، 1596 گاڑیاں ضبط
تازہ ترین

ابوظہبی کی سڑکوں پر شور مچانے والوں کی خیر نہیں، 1596 گاڑیاں ضبط

نومبر 6, 2026
نہ سگنلز پر طویل انتظار، نہ ٹریفک جام کی پریشانی، دبئی کا اسمارٹ ٹریفک انقلاب
تازہ ترین

نہ سگنلز پر طویل انتظار، نہ ٹریفک جام کی پریشانی، دبئی کا اسمارٹ ٹریفک انقلاب

نومبر 6, 2026
پاک برطانیہ کا سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بڑا فیصلہ
تازہ ترین

پاک برطانیہ کا سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بڑا فیصلہ

نومبر 6, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved