منگل, نومبر 3, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آمنہ بلوچ ترکیہ میں پاکستان کی پہلی خاتون سفیر مقرر

نومبر 3, 2026
آمنہ بلوچ ترکیہ میں پاکستان کی پہلی خاتون سفیر مقرر

انقرہ (جانب منزل نیوز) پاکستان کی سینئر سفارت کار اور سابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے ترکیہ میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ وہ انقرہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون سفیر بن گئی ہیں، جسے پاکستان کی سفارتی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
آمنہ بلوچ نے 1991 میں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیار کی اور تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط سفارتی کیریئر میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دیں۔ انہوں نے تاریخ اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔
اپنے سفارتی سفر کے دوران آمنہ بلوچ نے کوپن ہیگن اور کولمبو میں پاکستانی سفارتی مشنز میں خدمات انجام دیں، جبکہ چین کے شہر چینگدو میں قونصل جنرل بھی رہیں۔ وہ 2019 سے 2023 تک ملائیشیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر اور 2023 سے 2024 تک بیلجیئم میں پاکستانی سفیر کے عہدے پر فائز رہیں۔
آمنہ بلوچ پاکستان کی 33ویں سیکرٹری خارجہ بھی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے 2024 سے 2026 تک وزارت خارجہ کی سربراہی کرتے ہوئے اہم علاقائی اور عالمی سفارتی معاملات میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ معرکۂ حق کے دوران ان کی سفارتی خدمات کو بھی سراہا گیا، جبکہ یوم آزادی 2025 کے موقع پر وزیراعظم پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا۔
ترکیہ میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد آمنہ بلوچ نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی دوستی، باہمی اعتماد اور تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان کثیرالجہتی شراکت داری کو وسعت دینا ان کی اہم ترجیحات میں شامل ہوگا۔
آمنہ بلوچ نے اہم سفارتی ذمہ داری سونپنے پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس تقرری کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا اور ملک کی خدمت دیانت داری، عزم اور لگن سے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آمنہ بلوچ کی سفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے نئی ذمہ داریوں پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی ان کی تقرری پر مبارک باد دی اور بطور سیکرٹری خارجہ ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

دبئی: کاسا ویسٹا کے لگژری منصوبے ’’اکورا‘‘ کی پہلے مرحلے میں ریکارڈ کامیابی

Next Post

دبئی میں پاکستانی ذائقوں کی دھوم، آئی ایس ایم مڈل ایسٹ 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح

Related Posts

دبئی کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑی ہلچل، ایمار کے ممکنہ معاہدے کی مالیت 11.75 ارب درہم
تازہ ترین

دبئی کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑی ہلچل، ایمار کے ممکنہ معاہدے کی مالیت 11.75 ارب درہم

نومبر 3, 2026
امارات کی پراپرٹی مارکیٹ میں بڑا اضافہ، 5 کروڑ درہم کا مونڈرین بیچ ولا توجہ کا مرکز
تازہ ترین

امارات کی پراپرٹی مارکیٹ میں بڑا اضافہ، 5 کروڑ درہم کا مونڈرین بیچ ولا توجہ کا مرکز

نومبر 3, 2026
سعودی عرب میں سیاحت کا نیا ٹرینڈ، اب ہوٹل نہیں مقامی خاندانوں کے گھر بنیں گے سیاحوں کی منزل
تازہ ترین

سعودی عرب میں سیاحت کا نیا ٹرینڈ، اب ہوٹل نہیں مقامی خاندانوں کے گھر بنیں گے سیاحوں کی منزل

نومبر 3, 2026
دبئی ایئرپورٹ کا عالمی فضائی سلطنت پر راج برقرار
تازہ ترین

دبئی ایئرپورٹ کا عالمی فضائی سلطنت پر راج برقرار

نومبر 3, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved