دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں کاسا ویسٹا ڈیولپمنٹ نے اپنے منفرد رہائشی منصوبے ’’اکورا ‘‘ کی رونمائی کے موقع پر ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ مدینہ جمیرا میں منعقدہ شاندار تقریب میں 800 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی، جبکہ منصوبے کے پہلے مرحلے کی تمام رہائشی یونٹس تقریب سے قبل ہی فروخت ہو چکی تھیں۔ کمپنی کی جانب سے دوسرے مرحلے کی پیشکش بھی شروع کر دی گئی ہے، جس سے مزید خریداروں کو دبئی آئی لینڈز کے اس پُرتعیش واٹر فرنٹ منصوبے میں سرمایہ کاری کا موقع میسر آیا ہے۔

منصوبے میں جدید آرکیٹیکچر، قدرتی روشنی سے مزین رہائشی جگہوں، ساحلی طرزِ زندگی اور اعلیٰ تعمیراتی معیار کو یکجا کیا گیا ہے۔50 ہزار مربع فٹ اراضی پر تعمیر کیے جانے والے اس منصوبے کا مجموعی تعمیراتی رقبہ 2 لاکھ 42 ہزار مربع فٹ ہے۔ منصوبے میں 105 رہائشی یونٹس اور واٹر فرنٹ پر چھ تجارتی مراکز شامل ہیں۔
اکورا میں رہائشیوں کے لیے 20 سے زائد جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں 22 میٹر طویل روف ٹاپ انفینٹی سوئمنگ پول، ٹیکنو جم کے جدید آلات سے آراستہ فٹنس سینٹر، یوگا اسٹوڈیو، زین گارڈن، پِکل بال کورٹ اور خصوصی استقبالیہ سہولت شامل ہیں۔منصوبے کی تکمیل اور رہائشیوں کو حوالگی 2028 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔ کاسا ویسٹا ڈیولپمنٹ کے چیئرمین عبدالباسط نے کہا کہ اکورا کی تقریب کی اہمیت صرف منصوبے کی رونمائی تک محدود نہیں بلکہ خریداروں کے اعتماد اور بھرپور دلچسپی نے اسے مزید یادگار بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کی تمام یونٹس تقریب سے قبل فروخت ہونا کمپنی کے لیے حوصلہ افزا کامیابی ہے، جبکہ دوسرے مرحلے کے آغاز سے مزید خریداروں کو اس منصوبے کا حصہ بننے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
عبدالباسط کے مطابق کمپنی مستقبل میں بھی جدید ڈیزائن، اعلیٰ معیار اور اعتماد پر مبنی نئے رہائشی منصوبے متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔

کاسا ویسٹا کے بانی خاندان کا کاروباری تجربہ 2012 سے تعمیرات، رئیل اسٹیٹ، تجارت، کموڈیٹیز اور لاجسٹکس سمیت مختلف شعبوں پر محیط ہے، جبکہ اسٹریٹجک رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کا آغاز 2015 میں ہوا۔
اکورا کو دبئی میں کمپنی کے بڑھتے ہوئے رئیل اسٹیٹ پورٹ فولیو کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسرے مرحلے کی فروخت اور مستقبل کے نئے منصوبوں کی تیاری کے ساتھ کاسا ویسٹا ڈیولپمنٹ دبئی میں جدید طرزِ تعمیر اور پُرتعیش رہائشی سہولیات سے آراستہ نئی منزلیں متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے۔





