جمعہ, اکتوبر 30, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ہی ہیں ،کسی اور کی نامزدگی کی اجازت نہیں: بیرسٹر گوہر

اکتوبر 29, 2026
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ہی ہیں ،کسی اور کی نامزدگی کی اجازت نہیں: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (جانب منزل نیوز)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور عہدیداروں کو وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا ایجنڈا پیش کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے اعتماد اور حمایت سے سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برقرار رہیں گے اور سہیل آفریدی ہی پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہیں اور رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نامزدگی یا تبدیلی سے متعلق اجلاس بلانے پر پابندی عائد ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں اور عہدیداروں کو وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق کوئی ایجنڈا پیش کرنے سے روک دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نامزدگی یا تبدیلی سے متعلق کسی تجویز یا بحث کی اجازت نہیں ہوگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سوا کسی کو متبادل وزیراعلیٰ نامزد کرنے یا فیصلہ تبدیل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے فیصلے تمام پارٹی ارکان کے لیے حتمی اور پابند ہوں گے، سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا حیثیت برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری ہے۔

نوٹیفکیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکان اور عہدیداروں کو نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

مولانا کیلئے ریاست اس دن تک ماں ہوتی ہے جب تک مال ملے، حصہ نہ ملے تو تھوکتے ہیں:محسن نقوی

Next Post

دبئی میں نمبر پلیٹ کا شاہانہ جلوہ، ایک نمبر 51 کروڑ روپے میں نیلام

Related Posts

شیخ محمد بن راشد کی نئی کتاب ’’دی لیٹرز‘‘، دنیا کے لیے قیادت اور انسان دوستی کا پیغام
تازہ ترین

شیخ محمد بن راشد کی نئی کتاب ’’دی لیٹرز‘‘، دنیا کے لیے قیادت اور انسان دوستی کا پیغام

اکتوبر 30, 2026
ابوظہبی ٹی 10 میں عالمی کرکٹ ستاروں کا میلہ، اماراتی کھلاڑیوں کو بڑے ناموں کے ساتھ کھیلنے کا موقع
تازہ ترین

ابوظہبی ٹی 10 میں عالمی کرکٹ ستاروں کا میلہ، اماراتی کھلاڑیوں کو بڑے ناموں کے ساتھ کھیلنے کا موقع

اکتوبر 30, 2026
ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی، دفاعی چیمپئن کی شاندار فتح
تازہ ترین

ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی، دفاعی چیمپئن کی شاندار فتح

اکتوبر 30, 2026
ابوظہبی میں ذائقوں کا عالمی میلہ سجنے کو تیار، 16 ریسٹورنٹس کے خصوصی پکوان پیش ہوں گے
تازہ ترین

ابوظہبی میں ذائقوں کا عالمی میلہ سجنے کو تیار، 16 ریسٹورنٹس کے خصوصی پکوان پیش ہوں گے

اکتوبر 30, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved