دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی میں سیاحت اور تفریح کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ شہر کے پانچ معروف مقامات 2027 میں تزئین و آرائش اور جدید سہولتوں کے ساتھ دوبارہ کھلنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان میں میوزیم آف دی فیوچر، برج العرب، ارمانی ہوٹل دبئی، سابق لامسی پلازا اور باراستی بیچ کلب شامل ہیں۔
میوزیم آف دی فیوچر میں نئی نمائشیں اور جدید انٹرایکٹو تجربات متعارف کرائے جائیں گے، جبکہ برج العرب کے لگژری کمروں، ریستورانوں اور دیگر سہولتوں کو نیا انداز دیا جا رہا ہے۔
برج خلیفہ میں واقع ارمانی ہوٹل بھی جدید تزئین و آرائش کے بعد مارچ 2027 میں مکمل طور پر دوبارہ کھلنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب، تقریباً نو سال سے بند سابق لامسی پلازا نئے نام دی پلازا کے ساتھ واپسی کی تیاری کر رہا ہے، جبکہ باراستی بیچ کلب میں بھی نئے تفریحی زونز اور کھانے پینے کی سہولتیں شامل کی جائیں گی۔
ان منصوبوں کی تکمیل سے دبئی کے رہائشیوں اور دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو تفریح، خریداری اور لگژری قیام کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔





