منگل, اکتوبر 20, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھانا ناگزیر ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اکتوبر 20, 2026
ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھانا ناگزیر ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھانا ناگزیر ہے، جبکہ پائیدار معاشی ترقی کا حصول حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ ٹیکس نظام میں بہتری اور معاشی استحکام کے لیے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔

وزارتِ خزانہ کے زیر اہتمام ٹیکس نظام میں اصلاحات سے متعلق ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ ٹیکس نظام میں اصلاحات کے ذریعے محصولات میں بہتری اور معیشت کو مستحکم بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات کے باعث جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ معاشی اصلاحات کے نتیجے میں شرح نمو میں بہتری آئی ہے۔ حکومت اصلاحاتی اقدامات کے ذریعے معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے اور پائیدار معاشی ترقی کا حصول اس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترسیلات زر میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملکی معیشت کی ترقی پائیدار اور برآمدات پر مبنی ہونی چاہیے تاکہ اقتصادی استحکام کو طویل مدت تک برقرار رکھا جا سکے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معیشت منفی 0.3 فیصد شرح نمو سے بہتری کی جانب آئی ہے۔ ایک وقت ایسا بھی تھا جب زرمبادلہ کے ذخائر صرف دو ہفتوں کی درآمدات کے لیے کافی رہ گئے تھے، تاہم اب ذخائر تین ماہ سے زائد کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔

وزیر خزانہ کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران پاکستان کے بیرونی قرضوں میں چار ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ انہوں نے معاشی اصلاحات کے تسلسل، ٹیکس نیٹ میں توسیع اور برآمدات پر مبنی ترقی کو ملکی معیشت کے لیے اہم قرار دیا۔

Previous Post

پنجاب میں خفیہ کیمروں اور جاسوسی آلات پر پابندی کا فیصلہ

Next Post

رونالڈو کو بڑا دھچکا، 30 روزہ پابندی کے ساتھ جرمانہ بھی عائد

Related Posts

رونالڈو کو پرتگال فٹبال ٹیم کا کیمپ چھوڑنا مہنگا پڑ گیا
تازہ ترین

رونالڈو کو بڑا دھچکا، 30 روزہ پابندی کے ساتھ جرمانہ بھی عائد

اکتوبر 20, 2026
پنجاب میں خفیہ کیمروں اور جاسوسی آلات پر پابندی کا فیصلہ
پاکستان

پنجاب میں خفیہ کیمروں اور جاسوسی آلات پر پابندی کا فیصلہ

اکتوبر 20, 2026
کینسر کے خلاف جنگ میں جدید طبی طریقہ علاج
پاکستان

کینسر کے خلاف جنگ میں جدید طبی طریقہ علاج

اکتوبر 20, 2026
سینیٹ ارکان کو تاحیات بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور
پاکستان

سینیٹ ارکان کو تاحیات بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور

اکتوبر 20, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved