منگل, اکتوبر 20, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

پنجاب میں خفیہ کیمروں اور جاسوسی آلات پر پابندی کا فیصلہ

اکتوبر 20, 2026
پنجاب میں خفیہ کیمروں اور جاسوسی آلات پر پابندی کا فیصلہ

لاہور (جانب منزل نیوز) حکومتِ پنجاب نے شہریوں کی نجی زندگی، ذاتی معلومات اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے خفیہ کیمروں اور جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے الیکٹرانک آلات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق خفیہ کیمروں اور ریکارڈنگ آلات سے لیس عینکوں، پین، گھڑیوں اور دیگر ڈیوائسز کے استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی ہوگی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں کی پرائیویسی کے تحفظ اور بالخصوص خواتین اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ خفیہ ریکارڈنگ اور نگرانی کے آلات کے ذریعے غیر قانونی نگرانی، ہراسانی اور بلیک میلنگ کی شکایات سامنے آنے کے بعد اس معاملے پر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومت شہریوں کے بنیادی حقوق، نجی معلومات اور ذاتی زندگی کے تحفظ کے لیے متحرک ہے۔ عوام کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ خفیہ کیمروں سے لیس روزمرہ استعمال کی اشیاء کا غیر قانونی استعمال قانونی کارروائی کا باعث بن سکتا ہے۔

حکومتِ پنجاب کے اس اقدام کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کی روک تھام اور شہریوں کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانا ہے۔

Previous Post

کینسر کے خلاف جنگ میں جدید طبی طریقہ علاج

Next Post

ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھانا ناگزیر ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

Related Posts

رونالڈو کو پرتگال فٹبال ٹیم کا کیمپ چھوڑنا مہنگا پڑ گیا
تازہ ترین

رونالڈو کو بڑا دھچکا، 30 روزہ پابندی کے ساتھ جرمانہ بھی عائد

اکتوبر 20, 2026
ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھانا ناگزیر ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
پاکستان

ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھانا ناگزیر ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اکتوبر 20, 2026
کینسر کے خلاف جنگ میں جدید طبی طریقہ علاج
پاکستان

کینسر کے خلاف جنگ میں جدید طبی طریقہ علاج

اکتوبر 20, 2026
سینیٹ ارکان کو تاحیات بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور
پاکستان

سینیٹ ارکان کو تاحیات بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور

اکتوبر 20, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved