جمعرات, اکتوبر 15, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سکینہ خان کی زندگی میں محبت کے نئے باب کا آغاز

اکتوبر 15, 2026
سکینہ خان کی زندگی میں محبت کے نئے باب کا آغاز

کراچی (جانب منزل نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سکینہ خان نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان اپنی شادی کی تصاویر کے ذریعے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ امریکا میں منعقدہ روایتی تقریب کی تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر اداکارہ کے عروسی انداز کے چرچے ہونے لگے۔
اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر سکینہ خان سرخ اور سنہری رنگ کے دیدہ زیب عروسی لہنگے میں دکھائی دیں۔ روایتی لباس، نفیس میک اَپ اور دلکش برائیڈل لُک نے ان کی شخصیت کو مزید نکھار دیا، جبکہ ان کے شوہر سفید شیروانی میں نظر آئے۔ اداکارہ کے عروسی انداز کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں تو مداحوں اور شوبز شخصیات نے جوڑے کو مبارک باد دیتے ہوئے نئی زندگی کے لیے خوشیوں، محبت اور کامیابی کی دعائیں کیں۔ مداحوں کے تبصروں میں جہاں اداکارہ کے حسن اور لباس کی تعریف کی جا رہی ہے، وہیں ان کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
ادھر یہ خبریں بھی زیرِ گردش ہیں کہ سکینہ خان شادی کے بعد کچھ عرصے کے لیے شوبز سرگرمیوں سے وقفہ لے سکتی ہیں تاکہ اپنی ازدواجی زندگی کو وقت دے سکیں، تاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

ShareTweetSend
Previous Post

روسی وزیرِ داخلہ کا چار روزہ دورۂ پاکستان مکمل، وطن واپس روانہ

Next Post

واٹس ایپ کی بڑی سہولت، اب اکاؤنٹ کے بغیر بھی دوستوں سے کال پر بات ممکن

Related Posts

واٹس ایپ کی بڑی سہولت، اب اکاؤنٹ کے بغیر بھی دوستوں سے کال پر بات ممکن
پاکستان

واٹس ایپ کی بڑی سہولت، اب اکاؤنٹ کے بغیر بھی دوستوں سے کال پر بات ممکن

اکتوبر 15, 2026
روسی وزیرِ داخلہ کا چار روزہ دورۂ پاکستان مکمل، وطن واپس روانہ
خاص خبریں

روسی وزیرِ داخلہ کا چار روزہ دورۂ پاکستان مکمل، وطن واپس روانہ

اکتوبر 15, 2026
پاکستان کے ترقیاتی اہداف، ورلڈ بینک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان

پاکستان کے ترقیاتی اہداف، ورلڈ بینک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق

اکتوبر 15, 2026
کے پی میں ایمرجنسی سے بچنے کی آخری وقت تک کوشش کی، محسن نقوی
پاکستان

کے پی میں ایمرجنسی سے بچنے کی آخری وقت تک کوشش کی، محسن نقوی

اکتوبر 15, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved