جمعرات, اکتوبر 15, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

واٹس ایپ کی بڑی سہولت، اب اکاؤنٹ کے بغیر بھی دوستوں سے کال پر بات ممکن

اکتوبر 15, 2026
واٹس ایپ کی بڑی سہولت، اب اکاؤنٹ کے بغیر بھی دوستوں سے کال پر بات ممکن

کراچی (جانب منزل نیوز) واٹس ایپ نے آن لائن رابطوں کی دنیا میں ایک اور اہم سہولت متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب واٹس ایپ اکاؤنٹ نہ رکھنے والے افراد بھی کال لنک کے ذریعے گفتگو میں شریک ہوسکیں گے۔ اس پیش رفت سے نہ صرف دوستوں اور اہل خانہ سے رابطہ آسان ہوگا بلکہ آن لائن انٹرویوز، گروپ مباحثوں اور ورچوئل میٹنگز کے لیے بھی نئے امکانات پیدا ہوں گے۔
واٹس ایپ کی بلاگ پوسٹ کے مطابق ایپ استعمال کرنے والے صارفین کال کا لنک بنا کر کسی بھی متعلقہ فرد کو بھیج سکیں گے۔ لنک موصول ہونے پر وہ اسے کمپیوٹر کے ویب براؤزر میں کھول کر اپنا نام درج کرسکیں گے اور میزبان کی اجازت سے کال میں شامل ہوجائیں گے۔
نئے فیچر کے تحت انفرادی اور گروپ کالز میں بیک وقت 32 افراد شرکت کرسکیں گے۔ کالز مفت ہوں گی اور ان کے دورانیے پر کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔ واٹس ایپ کے مطابق گفتگو کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا، جبکہ اسکرین شیئرنگ اور ہاتھ اٹھانے جیسی سہولتیں بھی دستیاب ہوں گی۔
اس فیچر سے آن لائن انٹرویوز اور پروگراموں میں مہمانوں کی شرکت مزید آسان ہوسکتی ہے۔ اب ایسے افراد کو بھی گفتگو میں شامل کیا جاسکے گا جو واٹس ایپ استعمال نہیں کرتے، یوں ہر مہمان کے لیے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا یا اکاؤنٹ بنانا ضروری نہیں رہے گا۔
کال لنک بنانے کے لیے واٹس ایپ کے کالز ٹیب میں جاکر پلس کے آئیکون پر کلک کرنا ہوگا۔ لنک تیار ہونے کے بعد اسے مطلوبہ افراد کے ساتھ شیئر کیا جاسکتا ہے۔ تاہم کال لنک بنانے کے لیے واٹس ایپ اکاؤنٹ ضروری ہے، جبکہ لنک کے ذریعے شامل ہونے والے افراد کے لیے اکاؤنٹ لازمی نہیں ہوگا۔
واٹس ایپ نے مستقبل میں کال لنکس کو گوگل کیلنڈر اور مائیکروسافٹ آؤٹ لک سے منسلک کرنے کے لیے پلگ ان متعارف کرانے کا منصوبہ بھی ظاہر کیا ہے، جس سے میٹنگز کا شیڈول بنانا مزید آسان ہونے کی توقع ہے۔

ShareTweetSend
Previous Post

سکینہ خان کی زندگی میں محبت کے نئے باب کا آغاز

Related Posts

سکینہ خان کی زندگی میں محبت کے نئے باب کا آغاز
تازہ ترین

سکینہ خان کی زندگی میں محبت کے نئے باب کا آغاز

اکتوبر 15, 2026
روسی وزیرِ داخلہ کا چار روزہ دورۂ پاکستان مکمل، وطن واپس روانہ
خاص خبریں

روسی وزیرِ داخلہ کا چار روزہ دورۂ پاکستان مکمل، وطن واپس روانہ

اکتوبر 15, 2026
پاکستان کے ترقیاتی اہداف، ورلڈ بینک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان

پاکستان کے ترقیاتی اہداف، ورلڈ بینک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق

اکتوبر 15, 2026
کے پی میں ایمرجنسی سے بچنے کی آخری وقت تک کوشش کی، محسن نقوی
پاکستان

کے پی میں ایمرجنسی سے بچنے کی آخری وقت تک کوشش کی، محسن نقوی

اکتوبر 15, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved