لاہور (جانب منزل نیوز) کرکٹ کے شائقین تیار ہوجائیں، پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے کرکٹ کا میدان سجنے کو تیار۔۔۔ سہ ملکی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی، لاہور میں فائنل سمیت چار میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
سیریز کے ابتدائی مقابلے راولپنڈی میں ہوں گے، جبکہ 25 سے 31 اکتوبر تک لاہور کا قذافی اسٹیڈیم فائنل سمیت چار میچز کی میزبانی کرے گا۔
لاہور میں میچز کے ٹکٹ 200 سے 22 ہزار روپے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ پاکستان کے میچز کے لیے کم از کم ٹکٹ 300 روپے جبکہ فائنل کے لیے کم از کم قیمت 400 روپے رکھی گئی ہے۔
شائقین کرکٹ ٹی سی ایل کوریئر کمپنی کے مراکز سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ ایک قومی شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹ حاصل کیے جاسکیں گے۔





