منگل, اکتوبر 13, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

اکتوبر 13, 2026
کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

ملتان (جانب منزل نیوز) ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب ریلوے کا ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ صبح سوا پانچ بجے پیش آنے والے اس حادثے کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا۔

حادثے کے بعد متاثرہ مسافر اپنا سامان اٹھائے پٹری کے کنارے بیٹھے ہیں،اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو چکی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک مسافر نے دعویٰ کیا ہے کہ روہڑی کے قریب ٹرین کی بوگی نمبر 9 کے نٹ بولٹ درست کیے گئے تھے، تاہم اس بیان کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی اور نہ ہی یہ واضح ہے کہ اس کا اس حادثے سے کوئی تعلق ہے۔ بعض ذرائع کی جانب سے ٹرین کی رفتار تیز ہونے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے، تاہم اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور زخمیوں کو ہر ممکن بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے

ShareTweetSend
Previous Post

چھوٹے نواب کا سوشل میڈیا ڈیبیو

Next Post

شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کا 78 واں یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے

Related Posts

عطاء اللہ تارڑ اور کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی ملاقات، کرکٹ امور پر گفتگو
تازہ ترین

عطاء اللہ تارڑ اور کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی ملاقات، کرکٹ امور پر گفتگو

اکتوبر 13, 2026
بل گیٹس نے اے آئی پر مبنی سائبر حملوں اور بائیو ٹیررازم کے خطرات کے حوالے سے خدشات کا اظہار کردیا
پاکستان

بل گیٹس نے اے آئی پر مبنی سائبر حملوں اور بائیو ٹیررازم کے خطرات کے حوالے سے خدشات کا اظہار کردیا

اکتوبر 13, 2026
شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کا 78 واں یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے
پاکستان

شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کا 78 واں یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے

اکتوبر 13, 2026
چھوٹے نواب کا سوشل میڈیا ڈیبیو
تازہ ترین

چھوٹے نواب کا سوشل میڈیا ڈیبیو

اکتوبر 12, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved