زمبابوے (جانب منزل نیوز) کرکٹ کی دنیا ایک باصلاحیت کھلاڑی اور تاریخ ساز امپائر سے محروم ہوگئی۔ زمبابوے کی سابق فاسٹ بولر اور انٹرنیشنل کرکٹ امپائر سارہ ڈمبانیوانا 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ سارہ نے بطور کھلاڑی کرکٹ کے میدان میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا، تو امپائرنگ میں بھی عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائی۔
زمبابوے کی سابق فاسٹ بولر اور بین الاقوامی کرکٹ امپائر سارہ ڈمبانیوانا پیر کے روز ہرارے میں انتقال کر گئیں۔ وہ مارچ میں ایک طبی عمل کے بعد سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔
سارہ ڈمبانیوانا نے 2009 سے 2014 تک زمبابوے کی نمائندگی کی۔ کرکٹ سے وابستگی برقرار رکھتے ہوئے انہوں نے امپائرنگ کا شعبہ اختیار کیا اور یہاں بھی نمایاں کامیابیاں سمیٹیں





