انڈیا (جانب منزل نیوز) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور شریا سرن کی نئی فلم ’درشیم 3‘ نے عالمی باکس آفس پر کامرانی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔ سسپنس اور تھرل سے بھرپور اس فلم نے ریلیز کے محض پانچ دنوں میں دنیا بھر سے 340 کروڑ روپے سے زائد کا دھماکے دار بزنس کر لیا ہے۔
سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق فلم نے بھارتی مارکیٹ میں 216 کروڑ روپے سے زائد نیٹ بزنس کیا، جس کے ساتھ ہی یہ بھارت میں 200 کروڑ کا ہندسہ سب سے تیزی سے عبور کرنے والی اجے دیوگن کی پہلی فلم بن گئی ہے۔
بیرون ملک ناظرین کی جانب سے بھی فلم کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے جہاں سے 81 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بزنس سامنے آیا ہے۔
پانچ دنوں میں 341 کروڑ 30 لاکھ کی عالمی کمائی کے ساتھ ’درشیم 3‘ اب اپنی گزشتہ فلم ’درشیم 2‘ کے کل ریکارڈ سے محض 70 لاکھ روپے دور رہ گئی ہے





