اسلام آباد(جانب منزل نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پاکستان کے اعلیٰ ترین اعزاز ‘نشان امتیاز’ سے نواز دیا ہے
ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور غیر ملکی سفیروں نے شرکت کی
انتونیو گوتریس کو بین الاقوامی سفارتکاری اور تنازعات کے پرامن حل کی خدمات پر اس اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ خطاب کرتے ہوئے یو این سیکریٹری جنرل نے اعلیٰ اعزاز پر شکریہ ادا کیا اور پاکستانی قوم کے عزم، ہمدردی اور یو این امن مشنز کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں علامہ اقبال کی شاعری کا تذکرہ بھی کیا








