ابوظہبی(جانب منزل نیوز) ابوظہبی کے سوفی ٹیل ہوٹل میں مصباح ایونٹ مینیجمنٹ کے زیرِ اہتمام "فن بازار سیزن 8” کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں امارات بھر سے شہریوں اور فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی
بازار میں مختلف ممالک سے آئے شرکا نے رنگ برنگے اسٹالز لگائے، جبکہ میوزک اور میجک شو بچوں اور بڑوں کی دلچسپی کا مرکز بنے رہے
اس موقع پر بچوں اور سب سے زیادہ خریداری کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ پروگرام کے اختتام پر مصباح شہاب نے تمام آنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اگلا فن بازار خلیفہ پارک کے کھلے میدان میں منعقد کرنے کی خوشخبری سنائی





