شارجہ (جانب منزل نیوز)پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی طرف سے حالیہ بارشوں سے متاثرہ پاکستانی کمیونٹی کو امداد فراہم کی۔
پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چودھری نے 500 متاثرہ خاندانوں میں راشن اور دیگر ضروری اشیا تقسیم کیں۔
امدادی سرگرمیاں پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے تحت جارہی ہیں ۔ رضا کاروں نے انتھک امدادی سر گرمیوں کےلیے خود کو وقف کررکھا ہے ۔
صدر خالدحسین چودھری نے شارجہ میں سیلاب و بارش زدگان کی امداد کےلیے پاکستانی برادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ پاکستانی شہریوں نے سیلابی پانی کی نکاسی میں بھی تعاون کیا۔