دبئی (جانب منزل نیوز) دانوب پراپرٹیز متحدہ عرب امارات میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی نجی رئیل اسٹیٹ ڈویلپر کمپنی ہے۔ دانوب یواے ای میں سلمان خان کی ’بیئنگ سٹرانگ فٹنس ایکوئپمنٹ‘ برانڈ کی رینج کے ساتھ جم شروع کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی۔
یہ جم دبئی میں جمیرہ جھیل ٹاورز میں نئے پراجیکٹ 65 منزلہ ڈائمنڈز ٹاور میں ہوگا ۔2.4 ارب درہم کی لاگت سے بننے والے منصوبے میں جدید اور معیاری فٹنس کا نظام رکھا گیا ہے۔ دانوب صحت مند زندگی سے لطف اندوز ہونے والے صارفین کی زندگی میں انقلاب برپا کرنے کیلئے تیار ہے۔
بیئنگ سٹرانگ فٹنس ایکوئپمنٹ لگے جم کے افتتاح میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے یواے ای کی اہم شخصیات کے ساتھ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
دانوب پراپرٹیز کے بانی اور چیئرمین رضوان ساجن کا کہنا تھا کہ ہر پروجیکٹ کے ساتھ ہم چیلنج تصور کرتے ہوئے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرتے ہیں تاکہ گھر کے خریداروں کو ہر مربع فٹ، یا خرچ کیے گئے ہر پیسے کی بہتر قیمت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائنمنڈز میں سلمان خان کے جم کے آلات کے برانڈز بیئنگ سٹرانگ فٹنس ایکوئپمنٹ کے ساتھ منسلک ہونے پر خوشی ہے۔
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان جن کی عالمی سطح پر اربوں کی تعداد میں فین فالوونگ ہے نے کہا کہ “میں ذاتی طور پر دبئی میں دانوب کے پراجیکٹ میں بیئنگ اسٹرانگ آلات کے ساتھ پہلا جم شروع کرنے پر بہت خوش ہوں۔ یہ معیاری ورزش اور صحت مند طرز زندگی کی اہمیت ظاہر کرتا ہے۔ ہمارے جدید ترین آلات کی رینج دبئی کی تیز رفتار زندگی میں معیار اور جدید فٹنس کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔
ڈائمنڈز دانوب پراپرٹیز کا 15 واں پراجیکٹ ہے جو پچھلے 24 مہینوں میں شروع کیا گیا ہے جو خطے میں تیزی سے ترقی کرنے والے ریئل اسٹیٹ لیڈر کے طور پر ڈویلپر کی ساکھ کو تقویت دیتا ہے۔
رضوان ساجن نے کہا کہ دانوب پراپرٹیز اگلا پروجیکٹ شروع کرنے سے پہلے ایک وقت میں ایک پروجیکٹ شروع کرنے، فروخت کرنے، اسے ٹینڈرنگ اور تعمیر کے تحت ڈالنے کی پالیسی رکھتی ہے۔ اس سے ڈویلپر کو ترقی کے تمام پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے – لانچ، سیل آؤٹ، ڈاون پیمنٹ ، ٹھیکیدار مقرر کرنا اور صارفین کو وقت پر ڈیلیور کرنا کی پالیسی نے ہمیں ہر پروجیکٹ کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے اور ہر پروجیکٹ کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد کی ہے – ہمارے 1 فیصد ادائیگی کے منصوبے کے ساتھ، گھر کے خریدار عموماً پروجیکٹ کا تقریباً 60 فیصد ادائیگی کرنے کے بعد قبضہ حاصل کرتے ہیں اور باقی 40 فیصد رقم 40 ماہانہ اقساط میں ادا کرتے رہتے ہیں-