دبئی (جانب منزل نیوز)دبئی میں حکام نے شدید بارشوں کی وجہ سے شہریوں کو گھر سے کام کرنے کا مشورہ اور کہا کہ اگر انہیں دفتر جانا ضروری ہے تو دبئی میٹرو کا استعمال کریں۔
دبئی میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بھی لوگوں کو میٹرو استعمال کرنے اور دبئی کے مختلف حصوں میں پانی جمع ہونے اور سیلاب کی وجہ سے ذاتی گاڑیوں سے گریز کرنے کی ترغیب دی۔ دبئی ایئرپورٹس نے بھی مسافروں سے ایئرپورٹ تک پہنچنے کے لیے دبئی میٹرو استعمال کرنے کو بھی کہا۔
دبئی کے بہت سے رہائشیوں نے دبئی میٹرو استعمال کرنے کے حکام کی کال پر لبیک کہا۔ ان میں سے ایک دبئی میں مقیم ارب پتی دانوب گروپ کے بانی اور چیئرمین رضوان ساجن تھے۔
رضوان ساجن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں کہا ”میں میٹرو کے ذریعے آیا ہوں اور جو بھی دفتر آنا چاہتا ہے میں اس کو مشورہ دیتا ہوں وہ میٹرو کا استعمال کرے کیونکہ یہ بہت آسان اور تیز ہے۔
انہوں نے لکھا کہ جب آپ ارادہ کرلیں تو اس کی تکمیل کے راستے بھی نکل آتے ہیں۔ میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے میٹرو کے ذریعے دفتر پہنچا۔
ان کی طرف س انسٹاگرام پر شائع ہونے کے چند ہی گھنٹے میں ویڈیو کو 5,700 سے زیادہ لائیکس حاصل ہو چکے تھے۔
دانوب گروپ کی رئیل اسٹیٹ کی ذیلی کمپنی دانوب پراپرٹیز نے گزشتہ سال صرف دبئی میں 10 ارب درہم مالیت کے منصوبے شروع کیے تھے۔
دانوب گروپ کے بانی دبئی میں جائیداد کے خریداروں کے لیے ایک فیصد ادائیگی کا منصوبہ شروع کرنے والے پہلے ڈویلپر ہونے کی وجہ سے ”دبئی کے 1% مین” کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ان کے انسٹاگرام پر 550,000 سے زیادہ فالورز ہیں۔