دبئی (جانب منزل نیوز) دانوب گروپ کی طرف سے بانی گروپ و چیئرمین رضوان ساجن کے مرحوم والد کے ایصال ثواب کیلئے دبئی سٹوڈیو سٹی میں شاندار مسجد کا افتتاح کیا گیا۔
جدید فن تعمیر کا شاہکار مسجد کا نام رضوان ساجن کے والد عسکرالی ساجن کے نام پر رکھا گیا ہے۔ مسجد کا افتتاح رمضان المبارک کی 27 ویں رات کو ان کی والدہ گل بانو عسکرالی نے کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے رضوان ساجن نے کہا کہ یہ مسجد ہمارے پیارے والد اور والدہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے جنہوں نے ہماری زندگی بھر رہنمائی کی اور ہماری ترقی میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ حاضرین ان کے والدین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔
عسکرالی ساجن مسجد 3 ہزار 4 سو 45 مربع میٹر پر پھیلی ہوئی جس میں مرد اور خواتین 750 نمازیوں کی گنجائش ہے۔ 50 کے قریب گاڑیوں کی پارکنگ کی بھی جگہ ہے۔
افتتاح کے موقع پر دانوب گروپ کے وائس چیئرمین انیس ساجن، منیجنگ ڈائریکٹر عادل ساجن، ڈائریکٹر کاسا میلانو اظہر ساجن،ڈائریکٹر میلانو ساحل ساجن اور دیگر افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔