کراچی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے اسپیشل اولمپکس کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
قونصل جنرل نے خود کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔اسپیشل اولمپکس کے کھلاڑیوں نے قونصل جنرل امارات کو پھول پیش کیے۔ افطار کا مقصد کھلاڑیوں کی حوالہ افزائی کرنا تھا۔ قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ کھلاڑیوں پر تھوڑی سی محنت کرنے سے ان کا حوصلہ بلند ہوتا ہےخصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔
قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ذہنی یا جسمانی مسائل کے باوجود خصوصی کھلاڑی اہلیت اور صلاحیت میں کسی سے کم نہیں ہوتے ان کو اعتماد دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ شرکا نے افطار اور مہمان نوازی پر قونصل جنرل کا شکریہ بھی ادا کیا۔ تقریب میں اسپیشل اولمپکس کی چیئرپرسن رونق لاکھانی اور دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔