کراچی (جانب منزل نیوز) امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے8ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں امریکہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.4ارب ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلے میں5فیصد زیادہ ہے گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.050ارب ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔
سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق فروری کے مہینے میں امریکا سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔فروری کے مہینے میں امریکا سے ترسیلات زر کا حجم 287 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاجوجنوری میں 283 ملین ڈالر تھا۔
گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں رواں سال فروری میں امریکا سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 31 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ سال فروری میں امریکا سے ترسیلات زر کا حجم 220 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھاجو رواں سال فروری میں بڑھ کر 287ملین ڈالر ہو گیا۔