تہران (جانب منزل نیوز) ایرانی سرکاری خبرایجنسی (ارنا) کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی فیلڈمارشل پاکستان سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سید عباس عراقچی اور فیلڈمارشل عاصم منیر نےعلاقائی پیشرفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی۔
ایرانی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق عباس عراقچی کافیلڈمارشل عاصم منیرسے ٹیلیفون پررابطہ عراقچی کے دورہ چین کےدوران ہوا۔








