ہفتہ, ستمبر 5, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں: پیپلز پارٹی ڈٹ گئی ، اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کشیدہ

ستمبر 5, 2026
سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں: پیپلز پارٹی ڈٹ گئی ، اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کشیدہ

لندن(جانب منزل نیوز) نئے صوبوں کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ اور پیپلز پارٹی کے درمیان تعلقات کشیدگی کی طرف جا رہے ہیں۔ لندن میں جیو نیوز کے نمائندے اور سینئر صحافی مرتضیٰ علی شاہ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارک لین میں ہونے والی ایک اہم اور کشیدہ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق تجویز پر دوٹوک انداز میں ’نہیں‘ کہہ دیا۔

باخبر ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے محسن نقوی سے کہا کہ متعلقہ حلقوں کو واضح طور پر بتادیں کہ سندھ کو تقسیم کرنا یا اس سے ملتی جلتی کوئی بھی تجویز پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ناقابل قبول ہے اور اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکتی ۔

صدر زرداری نے زور دیا کہ اہم آئینی اور قومی معاملات کو وسیع تر قومی اتفاق رائے کے بغیر حل نہیں کیا جاسکتا‘تمام سیاسی اور دیگر متعلقہ فریقوں کو قومی مفاد میں مل کر کام کرنا ہوگا اور ایسے حساس معاملات کا کوئی پائیدار حل متعلقہ فریقوں کے درمیان مشاورت اور اتفاق رائے کے بغیر ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری ان دنوں نجی دورے پر آسٹریا گئے ہوئے ہیں وہاں سے کچھ دنوں کے لیے لندن بھی آئے ہیں۔ جہاں محسن نقوی نے ان سے ملاقات کی جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی ان سے ملے ہیں۔ صدر زرداری کے ساتھ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ہیں۔بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر زرداری یورپی ملک میں بلاول بھٹو کی منگی کے لیے وہاں موجود ہیں۔

ShareTweetSend
Previous Post

میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے کوارڈینیٹر مقرر

Related Posts

میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے کوارڈینیٹر مقرر
پاکستان

میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے کوارڈینیٹر مقرر

ستمبر 4, 2026
تھائی لینڈ کے سفیر کی میڈرڈ میں پاکستانی سفیر سے ملاقات
خاص خبریں

تھائی لینڈ کے سفیر کی میڈرڈ میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

ستمبر 4, 2026
پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور تخلیقی شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں: فیصل ترمذی
اوورسیز پاکستانیز

پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور تخلیقی شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں: فیصل ترمذی

ستمبر 4, 2026
ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری
پاکستان

ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

ستمبر 4, 2026

تازہ ترین

سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں: پیپلز پارٹی ڈٹ گئی ، اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کشیدہ

سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں: پیپلز پارٹی ڈٹ گئی ، اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کشیدہ

by Rana Irfan
ستمبر 5, 2026
0

لندن(جانب منزل نیوز) نئے صوبوں کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ اور پیپلز پارٹی کے درمیان تعلقات کشیدگی کی طرف جا رہے...

میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے کوارڈینیٹر مقرر

میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے کوارڈینیٹر مقرر

by Rana Irfan
ستمبر 4, 2026
0

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) حکومت نے آئی ایس آئی کے ڈی جی سی میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل...

تھائی لینڈ کے سفیر کی میڈرڈ میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

تھائی لینڈ کے سفیر کی میڈرڈ میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

by Rana Irfan
ستمبر 4, 2026
0

میڈرڈ(جانب منزل نیوز) اسپین میں پاکستان کے مایہ ناز سفیر ڈاکٹر ظہور احمد سے تھائی لینڈ کے اسپین کیلئے نئے...

پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور تخلیقی شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں: فیصل ترمذی

پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور تخلیقی شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں: فیصل ترمذی

by Rana Irfan
ستمبر 4, 2026
0

ماسکو/ولادی ووستوک (جانب منزل نیوز) روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس...

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.