میڈرڈ(جانب منزل نیوز) اسپین میں پاکستان کے مایہ ناز سفیر ڈاکٹر ظہور احمد سے تھائی لینڈ کے اسپین کیلئے نئے سفیر چیوندنا تھنلانگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
تھائی لینڈ کے سفیر کی سفارتخانہ آمد پر ڈاکٹر ظہور احمد نے استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








