لندن (جانب منزل نیوز)پاکستان نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بین الاقوامی بانڈ جاری کر دیا، جو عالمی معاشی میدان میں پاکستان کی تاریخ ساز کامیابی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے دو ٹرینچز میں 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ جاری کر دیئے ، پاکستان کو 6 ارب ڈالر کے یورو بانڈ جاری کرنے کی پیشکشیں موصول ہوئی ہیں، ملک کو پہلی بار 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ یکمشت جاری کرنے کا موقع ملا۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ یورو بانڈ کا کامیاب اجرا پاکستان پر عالمی اعتماد کا عکاس ہے، پاکستان کے قرض واپس کرنے کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے کی وجہ سے یورو بانڈ کا کامیاب اجرا ممکن ہوا۔








