اسلام آباد (جانب منزل نیوز) داخلہ امور کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں آن لائن فراڈ، غیر قانونی سمز کے اجرا، بینکنگ اسکیمز، واٹس ایپ ہیکنگ اور پی ٹی اے کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران شہریوں کو درپیش آن لائن فراڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات، غیر قانونی سمز کے استعمال اور ہیکرز کی جانب سے شہریوں کے حساس ڈیٹا تک رسائی کے معاملے پر ارکان کمیٹی نے حکام سے سوالات کیے۔
حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واٹس ایپ ہیکنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکام نے آن لائن فراڈ اور سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا۔








